ETV Bharat / bharat

گڑھوا: غار کے اندر گئے تین نوجوانوں کی دم گھٹنے سے موت - NDRF team

گڑھوا میں دم گھٹنے سے تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ تینوں ایک غار میں شکار کی تلاش میں گئے تھے، جہاں دم گھٹنے سے ان کی موت ہوگئی۔

three-youth-died-due-to-suffocation-in-garhwa
گڑھوا: غار کے اندر گئے تین نوجوانوں کی دم گھٹنے سے موت
author img

By

Published : Aug 31, 2021, 5:58 PM IST

ضلع گڑھوا میں تین افراد دم گھٹنے سے ہلاک ہوگئے ہیں۔ ہلاک شدہ کا تعلق قبیلہ کوروا برادری سے ہے۔ وہ جنگل میں شکار کے لیے گئے تھے۔ شاہل نامی جنگلی جانور کو پکڑنے کے لیے ایک غار میں گھسے تھے، جہاں دم گھٹنے سے ان کی موت ہوگئی۔

تین میں سے دو شکاریوں کی لاشیں ابھی بھی غار کے اندر موجود ہیں۔ جب ان کی لاشوں کو نکالنے کے تمام آپشن ختم ہوگئے تو پولیس نے این ڈی آر ایف سے مدد طلب کی ہے۔ واقعے کے بعد ہلاک شدگان کے گھروں میں افراتفری پیدا ہوگئی۔ موقع پر ہزاروں لوگ جمع ہوئے۔ پولیس صورتحال کو سنبھالنے میں مصروف رہی۔

ضلع کے ڈنڈئی بلاک کے چکری گاؤں کے کوروا برادری کے نوجوان شکار کھیلنے کے لیے گھر سے باہر نکلے تھے۔ شکار کی تلاش میں وہ تھانہ میرال کے ٹیکوا گاؤں کے پکوا ڈیم پہاڑ پر چلے گئے۔ 6 نوجوان 20 فٹ نیچے چٹانی غار میں اترگئے۔ ان میں سے دو امیش کوروا اور شیام بہاری کوروا غار کے اندر داخل ہوئے۔ اپیندر کوروا نامی ایک نوجوان بھی ان کے پیچھے پہنچ گیا۔ اس نے اندر داخل ہونے کی کوشش بھی کی لیکن وہ وہاں بے ہوش ہوکر گر گیا۔

یہ بھی پڑھیں:کتوں نے نوزائیدہ بچے کو نوچ کھایا

کچھ دیر کے بعد باقی ساتھیوں نے اوپیندر کوروا کا پیر دیکھا۔ انہوں نے اسے باہر نکالا۔ تب تک اس کی موت ہوچکی تھی۔ باقی دو نوجوانوں کو وہاں سے نہیں نکالا جاسکا۔ وہ غار کے اندر گہرائی میں چلے گئے تھے۔ اس کے بعد گاؤں والوں اور پھر پولیس کو اس کی اطلاع دی گئی۔ دیکھتے ہی دیکھتے ہزاروں لوگ وہاں پہنچ گئے۔

پولیس نے جے سی بی اور دیگر ذرائع سے انہیں باہر نکالنے کی پوری کوشش کی لیکن کامیابی نہیں ملی۔ پولیس نے این ڈی آر ایف ٹیم سے رابطہ کرکے مدد طلب کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.