سی بی ڈی ٹی نے جمعرات کو جاری ایک بیان میں کہا کہ انکم ٹیکس ریٹرن داخل کرنے میں ٹیکس دہندگان اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو درپیش مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ریٹرن داخل کرنے کی آخری تاریخ 30 ستمبر 2021 سے بڑھا کر 31 دسمبر 2021 کر دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مختلف طرح کے آڈٹ رپورٹ داخل کرنے کی تاریخوں میں بھی توسیع کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مودی نے 13ویں 'برکس سمٹ' کی صدارت کی
عام طور پر ، انکم ٹیکس ریٹرن داخل کرنے کی آخری تاریخ 31 جولائی ہوتی ہے ، لیکن اس سال نئے پورٹل کو شروع کرنے کے دن ، 7 جون سے ، سے ہی اس میں مشکلات کا سامنا ہے جس کی وجہ سے ریٹرن داخل کرنے میں کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اگرچہ وزیر خزانہ نرملا سیتارمن خود ان مشکلات پر قابو پانے کی کوشش کر رہی ہیں ، لیکن اب تک پورٹل مکمل طور پر ٹھیک کام نہیں کر رہا ہے۔ اس کو آپریٹ کرنے والی کمپنی انفوسیس بھی اسے ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور بڑی حد تک تکنیکی مشکلات کو دور کر دیا گیا ہے۔
یواین آئی