ETV Bharat / bharat

Kalyan Singh: اترپردیش میں تین دن ریاستی سوگ کا اعلان - کلیان سنگھ

اترپردیش کے سابق وزیراعلیٰ اور سینیئر بی جے پی رہنما کلیان سنگھ کے انتقال کے بعد وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاست میں تین دن سوگ اور دوشنبہ کو عوامی تعطیل کا اعلان کیا۔ ان کی آخری رسومات علی گڑھ میں 23 اگست کو ادا کی جائیں گی۔ بی جے پی نے اپنے تمام پروگرام اگلے تین دن تک ملتوی کر دیے ہیں۔

Kalyan Singh's Death
بی جے پی رہنما کلیان سنگھ
author img

By

Published : Aug 22, 2021, 7:48 AM IST

اترپردیش کے سابق وزیراعلیٰ کلیان سنگھ کا 89 برس کی عمر میں طویل علالت کے بعد لکھنؤ کے ایس جی پی جی آئی اسپتال میں گزشتہ رات انتقال کرگئے۔

کلیان سنگھ کی جسد خاکی لکھنؤ میں ان کی رہائش گاہ پر پہنچ گئی ہے جہاں پر وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، نائب وزیراعلیٰ کیشوا پرساد موریہ، ریاستی بی جے پی صدر سوتنتر دیو سنگھ اور دیگر رہنماؤں نے سابق یوپی سی ایم کلیان سنگھ کو پھولوں کی چادر چڑھائی۔

وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے آج کابینہ کی میٹنگ بھی طلب کی ہے۔ کابینہ کا اجلاس وزیر اعلیٰ کی رہائش گاہ پر جاری ہے۔ کابینہ کے اجلاس میں کلیان سنگھ کی موت پر تعزیتی قرارداد منظور کی جانی ہے۔

کلیان سنگھ کا جسد خاکی آج اسمبلی میں 11:00 سے 1:00 بجے تک اور بی جے پی کے ریاستی دفتر میں 1:00 سے 3:00 بجے تک رکھا جائے گا۔ اس کے فورا بعد انھیں ایئر ایمبولینس کے ذریعے علی گڑھ لے جایا جائے گا۔ ان کی آخری رسومات 23 اگست کو ادا کی جائیں گی۔

بی جے پی کے سینیئر رہنما کے انتقال کے بعد وزیراعلیٰ اور وزیر اعظم سمیت دیگر رہنماؤں نے دکھ کا اظہار کیا۔ پی ایم مودی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا "میں کافی زیادہ اداس ہوں جس میں بیان نہیں کر سکتا۔ کلیان سنگھ جی سیاستدان، تجربہ کار ایڈمنسٹریٹر، نچلی سطح کے رہنما اور عظیم انسان۔ اترپردیش کی ترقی میں ان کا ناقابل فراموش حصہ ہے۔ میں نے ان کے بیٹے راجیویر سنگھ سے بات کی اور تعزیت کا اظہار کیا، اوم شانتی‘‘۔

tweet of pm
وزیراعظم کا ٹویٹ

اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ نے کلیان سنگھ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کلیان سنگھ کے جانے سے ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے. رام مندر تحریک کے بڑے قائد تھے۔

tweet of yogi
وزیراعلیٰ کو ٹویٹ

یہ بھی پڑھیں: اترپردیش کے سابق وزیر اعلیٰ کلیان سنگھ کا انتقال

کلیان سنگھ جون 1991 سے دسمبر 1992 اور ستمبر 1997 سے نومبر 1999 تک بھارت کی سب سے زیادہ آبادی والی ریاست اتر پردیش کے دو مرتبہ وزیراعلیٰ رہے۔

ان کی پہلی مدت 26 دسمبر 1992 کو ایودھیا میں بابری مسجد کے انہدام کے لیے بھی یاد کی جاتی ہے۔ وہ 2014 سے 2019 کے درمیان راجستھان کے گورنر بھی رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.