ETV Bharat / bharat

جیند:آکسیجن سپلائی میں دقت، تین مریضوں کی موت

صحت حکام کے مطابق، پلانٹ میں خرابی کے بعد مریضوں کو سلنڈروں کے ذریعے پائپ لائن میں آکسیجن کی فراہمی شروع کی گئی ، لیکن وینٹیلیٹر کے مطابق آکسیجن پریشر نہ ہونے کی وجہ سے تین مریضوں کو بچایا نہیں جاسکا۔

oxygen plant damage
آکسیجن پلانٹ
author img

By

Published : May 20, 2021, 10:46 PM IST

ہریانہ کے جیند ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر میں سول اسپتال کی نئی عمارت کی آکسیجن سپلائی میں تکنیکی خرابی کی وجہ سے آکسیجن فلو کم ہونے سے کورونا سے متاثر تین مریضوں کی موت ہوگئی۔

اسپتال کے ذرائع کے مطابق سول اسپتال کی نئی بلڈنگ میں ٹینک کے ذریعہ آکسیجن فراہم کی جاتی ہے اور گذشتہ رات پلانٹ میں تکنیکی خرابی آنے سے آکسیجن کا فلو کچھ دیر کے لئے بند ہوگیا۔ پلانٹ میں موجود کارکنوں نے جلدی سے سلنڈروں کے ذریعے آکسیجن کی فراہمی شروع کردی لیکن اس میں 15 سے 20 منٹ کا وقت لگا اور اس دوران وینٹیلیٹر کو آکسیجن کا وافر پریشر نہیں مل پایا۔ اس کی وجہ سے وینٹیلیٹر پر موجود تین مریضوں کی حالت بگڑنے لگی۔ ہیلتھ ورکرز نے تینوں مریضوں کو وینٹیلیٹر سے ہٹاکر آکسیجن اسپاٹ پر منتقل کیا لیکن ان کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے ان کی جان نہیں بچائی جاسکی۔

مریضوں کے لواحقین نے وارڈ ہیلتھ ورکرز پر غفلت برتنے کا الزام عائد کیا ہے۔

صحت حکام کے مطابق، پلانٹ میں خرابی کے بعد ، مریضوں کو سلنڈروں کے ذریعے پائپ لائن میں آکسیجن کی فراہمی شروع کی گئی ، لیکن وینٹیلیٹر کے مطابق آکسیجن پریشر نہ ہونے کی وجہ سے تین مریضوں کو بچایا نہیں جاسکا۔ انہوں نے بتایا کہ تقریباً 25 مریض آکسیجن سپورٹ پر تھے۔ سلنڈروں سے آکسیجن اسپاٹ پر موجود مریضوں کو کوئی پریشانی نہیں ہوئی۔

اسی دوران ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر آدتیہ دہیا نے سی ایم او سے بات کی ہے اور اس معاملے کی جانچ کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوتاہی ہوئی ہے تو کارروائی کی جائے گی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.