ETV Bharat / bharat

Loudspeakers Removed In UP: مذہبی مقامات سے اتارے گئے 6031 لاوڈ اسپیکر، کمار - ای ٹی وی بھارت اردو کی خبر

اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے گزشتہ ہفتے سینئر حکام کے ساتھ لاء اینڈ ارڈر کی جائزہ میٹنگ کے دوران مذہبی مقامات سے "غیر قانونی" لاؤڈ اسپیکر ہٹانے کی ہدایات دی تھیں۔ انتظامیہ نے منگل سے لاؤڈ سپیکر ہٹانے کا عمل شروع کر دیا ہے۔

مذہبی مقامات سے اتارے گئے 6031 لاوڈ اسپیکر، کمار

author img

By

Published : Apr 28, 2022, 10:41 AM IST

لکھنؤ: اترپردیش کے اڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس(نظم ونسق) پرشانت کمار نے بتایا کہ آواز امپلیفائر آلات کے استعمال پر ہائی کورٹ کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے مذہبی مقامات سے اب تک 6031 لاوڈ اسپیکر اتارے جاچکے ہیں جبکہ 29ہزار 674 کی آواز طے شدہ وصول کے مطابق کم کرائی گئی ہے۔ کمار نے کہا کہ وارانسی زون میں سب سے زیادہ 1366 لاوڈاسپیکر مذہبی مقامات سے اتارے گئے ہیں جبکہ 2417 کی آواز کم کرائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ میرٹھ زون میں 1215، بریلی میں 1070 اور کانپور میں 1056 لاوڈاسپکر اتارے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:۔ Loudspeaker Controversy: سہارنپور میں پولیس نے مسجد سے لاؤڈ اسپیکر اتروائے

انہوں نے بتایا کہ لکھنؤ زون میں 912 اور آگرہ میں 30 لاوڈاسپیکر کو اتارنے کی کاروائی کی گئی ہے۔ لکھنؤ زون میں سب سے زیادہ 6400 لاوڈاسپیکر کی آواز کم کرائی گئی ہے۔ وہیں بریلی میں 6257، میرٹھ میں 5976، گورکھپور زون میں2767 اور آگرہ میں 905 لاوڈاسپیکر کی آواز کم کی گئی ہے۔ اڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس نے کہا کہ اضلاع کو حکومت اور پولیس ہیڈکوارٹر کو واضح ہدایت ہے کہ سبھی تہوار روایتی طریقے سے منائے جائیں اور جہاں تک آواز وغیرہ کی بات ہے اس میں ہائی کورٹ کی ہدایات پر عمل کیا جائے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.