ETV Bharat / bharat

Mk Stalin On Dravidian Model ذات پات کے نام پر تفریق کرنے والے لوگ دراوڑی ماڈل کو نہیں سمجھیں گے، اسٹالن - دراوڑ منیتر کزگم

تملناڈو کے وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن نے کہا کہ ان کی حکومت کا چہرہ طاقت، تکبر، آمریت، سناتن (مذہب) نہیں بلکہ محبت، جمہوریت، سادگی اور سماجی انصاف ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کچھ لوگ اس پر تنقید کر رہے ہیں جب کہ بہت سے لوگوں کی طرف سے اسے پسند کیا جا رہا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 7, 2023, 7:32 PM IST

چنئی: دراوڑ منیتر کزگم (ڈی ایم کے) کے صدر اور تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے اتوار کو کہا کہ طاقت اور گھمنڈ کا دم بھرنے اور ذات پات کے نام پر امتیازی سلوک کرنے والے لوگ ریاست کے دراوڑی ماڈل کو نہیں سمجھ سکتے ایم کے اسٹالن نے یہ ریمارکس گورنر آر این روی کے حالیہ بیان کے تناظر میں کہا کہ دراوڑی ماڈل ایک سیاسی نعرہ اور نظریہ ہے جسے موجودہ حکومت نے پیش کیا ہے، جو ون انڈیا کے خلاف ہے۔ تاہم انہوں نے اپنے جواب میں گورنر کا نام نہیں لیا۔
ڈی ایم کے حکومت کے دو سال مکمل ہونے کے موقع پر یہاں پارٹی دفتر میں منعقد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم کے اسٹالن نے کہا کہ تمل ناڈو میں ڈی ایم کے کو اقتدار میں واپس لانے والے لوگ واضح طور پر سمجھ گئے ہیں کہ دراوڑی ماڈل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے ذہین لوگوں نے ریاست میں ایک نئی صبح کی شروعات کی۔ اس لیے ڈی ایم کے کو دوبارہ اقتدار میں لایا اور انہیں دراوڑی ماڈل کی بہتر سمجھ ہے۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ان کی حکومت کا چہرہ طاقت، تکبر، آمریت، سناتن (مذہب) نہیں بلکہ محبت، جمہوریت، سادگی اور سماجی انصاف ہے۔ یہی وجہ ہے کہ کچھ لوگ اس پر تنقید کر رہے ہیں جبکہ بہت سے لوگوں کی طرف سے اسے پسند کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ان لوگوں کو جواب دینے کی ضرورت نہیں ہے جو پوچھ رہے ہیں کہ دراوڑ ماڈل کیا ہے اور ریاست کے لوگ اس کا جواب دے رہے ہیں۔ انہوں نے 'پیراپوکم ایلا یویراککم (سب برابر پیدا ہوتے ہیں)" کا حوالہ دیا جس کا حوالہ تمل دوہے تروکورال میں دیا گیا ہے اور کہا کہ 'دراوڑی ماڈل' کا مطلب ہے "ایلروککم اللام (سب کے لیے سب کچھ)۔'
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایم کے اسٹالن نے ریاست میں ڈی ایم کے حکومت کے قیام کے بعد شروع کی گئی مختلف اسکیموں اور اقدامات کی فہرست پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت اپنے دور اقتدار کے تیسرے سال میں داخل ہو گئی ہے اور دراوڑی ماڈل کے تحت ریاستی حکومت کے کام کاج سے سبھی کو فائدہ پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی ایم کے حکومت نے اپنے فلاحی پروگراموں کے ذریعے ریاست کے آٹھ کروڑ لوگوں تک رسائی حاصل کی ہے اور ان کی خوشی ان لوگوں میں نظر آتی ہے جن کی ضروریات کا خیال رکھا جا رہا ہے اور انہیں پورا کیا جا رہا ہے۔
وزیر اعلی نے اس بات پر زور دیا کہ ان کی حکومت اس عزم پر کام کر رہی ہے کہ حکومت سب کی ہوگی نہ کہ صرف ان کی جنہوں نے ڈی ایم کے کو ووٹ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت تمل ناڈو میں ایک نئی صبح لائی ہے جو پچھلی اے آئی اے ڈی ایم کے حکومت کے دور میں اندھیرے میں گھوم رہی تھی۔ اس موقع پر اسٹالن نے تقریباً ایک لاکھ لوگوں میں بڑھاپے پنشن تقسیم کی، جب کہ 'پدھومائی قلم' اور 'نان مدھلواں' اسکیموں کے تحت مستفید ہونے والوں میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔

یہ بھی پڑھیں: Mamata Banerjee Calls MK Stalin وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کا تمل ناڈو کے وزیراعلیٰ ایم کے اسٹالن کو فون
یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.