ETV Bharat / bharat

Tokyo Olympics: اولمپکس کا 13واں دن: ان کھلاڑیوں سے توقعات

author img

By

Published : Aug 4, 2021, 7:09 AM IST

Updated : Aug 4, 2021, 8:51 AM IST

ٹوکیو اولمپکس میں اب تک بھارت کی کارکردگی شاندار رہی ہے۔ بھارت اب تک مجموعی طور پر دو تمغے جیت چکا ہے۔ وہیں خواتین باکسنگ میں بھی بھارت کا ایک تمغہ پکا ہے۔

tokyo olympics on august 4
ٹوکیو اولمپکس کا 13 واں دن: ان کھلاڑیوں سے توقع

ٹوکیو اولمپکس میں اب تک بھارت کی کارکردگی شاندار رہی ہے۔ بھارت کو ابھی بھی اولمپک کھیلوں میں تمغے کی امید ہے جو اپنے آخری مراحل میں پہنچ چکی ہے۔ میرابائی چانو نے بھارت کے لیے ویٹ لفٹنگ میں چاندی جب کہ پی وی سندھو نے بیڈمنٹن میں کانسے کا تمغہ جیتا ہے۔

واضح رہے کہ مجموعی طور پر بھارت نے اس اولمپکس میں دو تمغے جیتے ہیں۔ باکسنگ میں بھارت کا تیسرا تمغہ بھی کنفرم ہوگیا ہے۔ بھارتی باکسر لولینا بورگوہن نے 69 کلوگرام وزن کے زمرے میں سیمی فائنل میں پہنچ کر ملک کے تیسرے تمغے کو یقینی بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹوکیو اولمپکس کا 13واں دن: 4 اگست کا شیڈول، کھلاڑی تاریخ رقم کرنے کی دہلیز پر

وہیں ٹوکیو اولمپکس کا 12واں دن بھارت کے لیے مایوس کن رہا۔ بھارت کے اسٹار شاٹ پٹ کھلاڑی تیجندر پال سنگھ تور فائنل کی دوڑ سے باہر ہوگئے ہیں۔ اس سے قبل ہاکی میں بھارت کی مردوں کی ٹیم سیمی فائنل ہار گئی تھی۔ ٹیم انڈیا کے پاس ابھی بھی تمغہ جیتنے کا موقع ہے۔ اب وہ کانسے کے تمغے کے لیے کھیلے گی۔ وہیں سونم ملک بھی ریسلنگ میں ہار گئیں۔

Last Updated : Aug 4, 2021, 8:51 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.