سہارنپور کے گلی محلوں اور چوراہوں سے کوڑا کرکٹ اٹھانے والے بچوں کے لیے اڑان چلڈرن اینڈ ایڈلٹ ایجوکیشن سینٹر نے انہیں تعلیم یافتہ بنانے کی غرض سے ایک انوکھی پہل کی ہے۔ دو بچوں نے انجینئرنگ کالج میں داخلہ بھی لیا، ابھی تقریباً 200 بچوں کو ابتدائی تعلیم دی جارہی ہے۔
اڑان چلڈرن اینڈ ایڈلٹ ایجوکیشن سینٹر کچرا اکٹھا کرنے والے بچوں کو تعلیم فراہم کرکے ان کے مستقبل کو سنوارنے میں مصروف ہے اوران بچوں کے بہتر مستقبل کے لیے کوشاں ہے۔
دو بچوں کو اڑان چائلڈ اینڈ ایڈلٹ ایجوکیشن سینٹر نے انجینئرنگ کالج میں داخل کرایا ہے، جس میں بچوں نے بتایا کہ انہیں پہلے سڑکوں سے کچرا اٹھانا پڑتا تھا، تنظیم نے اٹھاکر اچھے اسکولوں میں داخل کرایا اور تمام اخراجات برداشت کرکے ہمیں تعلیم دی جارہی ہے، آج بچے اس مقام پر ہیں جہاں سے وہ اپنے آپ کو اور اپنے مستقبل کو سنورتا دیکھ رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: پنجاب کے وزیراعلی پر تذبذب برقرار، جاکھڑ کو کمان ملنے کا امکان
بچوں نے بتایا کہ 'وہ بھی تعلیم یافتہ بن کر غریب بچوں کو تعلیم اور ترقی دینے کے لئے کام کریں گے'۔