ETV Bharat / bharat

UN Chief's Spokesperson on Zubair's Arrest: اقوام متحدہ نے صحافی محمد زبیر کی گرفتاری پر افسوس کا اظہار کیا

اقوام متحدہ نے آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر کی گرفتاری پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ دنیا کے تمام گوشوں میں صحافیوں کو بغیر کسی دھمکی یا ہراس کے آزادانہ طور پر اظہار خیال کرنے کی اجازت ہونی چاہیے۔"

اقوام متحدہ نے صحافی محمد زبیر کی گرفتاری پر افسوس کا اظہار کیا

author img

By

Published : Jun 29, 2022, 10:48 AM IST

آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر کی بھارت میں گرفتاری پر اقوام متحدہ کے سربراہ انتونیو گوٹیرس کے ترجمان نے منگل کو کہا کہ صحافیوں کو ان کی تحریر، ٹویٹ اور بیان پر جیل میں نہیں ڈالنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ لوگوں کو کسی بھی طرح کے ہراسانی کی دھمکی کے بغیر اظہار رائے کی آزادی ہو۔ محمد زبیر کو پیر کو دہلی پولیس نے 2018 میں ٹویٹس کے ذریعے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ The United Nations has expressed regret over the arrest of journalist Muhammad Zubair

انہیں مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا، جہاں سے انہیں ایک دن کے پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا گیا۔ صحافی زبیر کی گرفتاری پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل کے ترجمان سٹیفن ڈوجارک نے کہاکہ ’دنیا کے تمام حصوں میں لوگوں کو آزادی سے اظہار خیال کرنے کی اجازت ہو۔ صحافیوں کو بغیر کسی دھمکی یا ہراس کے آزادانہ طور پر اظہار خیال کرنے کی اجازت ہونی چاہیے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ ’’صحافی جو لکھتا ہے، جو ٹویٹ کرتا ہے اور جو کہتا ہے، اس کے لیے انہیں جیل میں نہیں ڈالنا چاہیے۔ اور وہ اس کمرے سمیت دنیا کے کسی بھی گوشے میں جا سکتے ہیں۔' اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے نے کارکن سیتلواڈ کی گرفتاری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے منگل کو ٹویٹ کیا کہ "ہم تیستا سیتلواڑ اور دو سابق پولیس افسران کی گرفتاری اور نظربندی سے بہت فکرمند ہیں اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ 2002 کے گجرات فسادات کے متاثرین کے ساتھ ان کی سرگرمی اور یکجہتی کے لیے انھیں پریشان نہیں کیا جانا چاہیے۔

مزید پڑھیں:۔ Zubair Sent to Four Days Police Custody: عدالت نے محمد زبیر کو 4 دنوں کے لیے پولیس ریمانڈ میں بھیجا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.