ETV Bharat / bharat

TRS Won In The bBy Election منوگوڑ ضمنی انتخاب میں ٹی آر ایس کی کامیابی پر وزیر داخلہ نے عوام کا شکریہ ادا کیا - منوگوڑ حلقہ اسمبلی

ریاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی نے کہا کہ منوگوڑ حلقہ اسمبلی کی عوام نے ٹی آر ایس امیدوار کو کامیاب کرکے ثابت کردیا ہے کہ وہ ٹی آر ایس پارٹی کی اسکیمات اور پالیسی سے پر امید ہیں۔TRS Won In The bBy Election

منوگوڑ حلقہ اسمبلی سے ٹی آر ایس کی کامیابی پر وزیر داخلہ نے عوام کا شکریہ ادا کیا

author img

By

Published : Nov 6, 2022, 9:01 PM IST

حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد کے منوگوڑ حلقہ اسمبلی کے ضمنی انتخاب میں ٹی آر ایس پارٹی کو کامیابی ملی ہے۔ جس پر خوشی کا اظہار خیال کرتے ہوئے ریاستی وزیر داخلہ محمد محمود علی نے کہا کہ یہ کامیابی دراصل سیکولرازم اور حق کی کامیابی ہے۔ انہوں نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس پارٹی کی کامیابی کے موقع پر تلنگانہ بھون میں ایک تقریب کا انعقاد بھی کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ منوگوڑ حلقہ اسمبلی کی عوام نے ٹی آر ایس امیدوار کو کامیاب کرکے ثابت کردیا ہے کہ وہ ٹی آر ایس پارٹی کی اسکیمات اور پالیسی سے پر امید ہیں، یہی وجہ ہے کہ کانگریس کے گڑھ میں انہوں نے ٹی آر ایس امیدوار کو کامیاب بنایا ہے۔ The TRS won in the by-election of the Munugode assembly constituency

منوگوڑ حلقہ اسمبلی سے ٹی آر ایس کی کامیابی پر وزیر داخلہ نے عوام کا شکریہ ادا کیا

مزید پڑھیں:۔ Munugode Bypoll منوگوڑہ میں ٹی آر ایس پارٹی کی کامیابی یقینی، محمود علی

اس موقع پر انہوں نے منوگوڑ حلقہ کی عوام کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ منوگوڑ حلقہ میں متعدد مسلم اقلیتی قائدین نے گھر گھر جاکر پارٹی مہم چلائی اور ٹی آر ایس پارٹی کی اسکیمات سے عوام کو واقف کروایا۔ اس لیے وزیر داخلہ نے پارٹی مہم میں حصہ لینے والے تمام قائدین بالخصوص مسلم اقلیتی قائدین کا شکریہ ادا کیا۔ محمد محمود علی نے پارٹی کارگزار صدر کے ٹی راما راؤ اور کامیاب امیدوار کے پربھاکر ریڈی کو مبارکباد پیش کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.