ETV Bharat / bharat

Delhi Weather: دہلی میں درجۂ حرارت 45 ڈگری سیلسیس - دارالحکومت میں یلو الرٹ جاری

شدید گرمی کی لہر کے حالات کے پیش نظر اتوار کو دارالحکومت میں 'یلو' الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ موسم گرما میں دہلی میں گرم ہواؤں اور ہیٹ ویو کا یہ پانچواں دور ہے۔ اس سے پہلے ایک راؤنڈ مارچ میں اور تین اپریل میں آیا تھا۔ Heat Wave in Delhi

دہلی میں درجۂ حرارت 45 ڈگری سیلسیس
دہلی میں درجۂ حرارت 45 ڈگری سیلسیس
author img

By

Published : May 15, 2022, 2:08 PM IST

نئی دہلی: چلچلاتی گرمی سے اس وقت راحت ملنے کی کوئی امید نہیں ہے اور اتوار کو پارہ 45 ڈگری سیلسیس کو چھونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اتوار کو زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 45 ڈگری سیلسیس تک پہنچ سکتا ہے۔ تاہم محکمہ نے پیر کو 'دھول کے طوفان یا گرج چمک کے ساتھ طوفان' کی پیش گوئی کی ہے اور زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 41 ڈگری کے آس پاس رہے گا۔ The temperature in Delhi is 45 degrees Celsius

شدید گرمی کی لہر کے حالات کے پیش نظر اتوار کو دارالحکومت میں 'یلو' الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ موسم گرما میں دہلی میں گرم ہواؤں اور ہیٹ ویو کا یہ پانچواں دور ہے۔ اس سے پہلے ایک راؤنڈ مارچ میں اور تین اپریل میں آیا تھا۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ 14 اور 15 مئی کو پنجاب اور ہریانہ-دہلی میں مختلف علاقوں میں گرمی کی لہر کی وجہ سے شدید ہیٹ ویو کے حالات متوقع ہیں، آج بھی اتر پردیش کے مختلف حصوں میں ایسی ہی صورتحال رہے گی۔

مزید پڑھیں:۔ Healthy Drinks for Summer: موسم گرما میں لو اور ہیٹ سٹروک سے بچنے کے لیے یہ شربت پئیں

اس سے قبل محکمہ نے دہلی میں گرمی کی لہر کے لیے 'اورنج الرٹ' جاری کیا تھا اور پارہ 46-47 ڈگری سیلسیس تک بڑھنے کی پیش گوئی کی تھی۔ ہفتہ کو منگیش پور میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 47.2 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا، جب کہ نجف گڑھ میں 47 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.