ETV Bharat / bharat

سپریم کورٹ پروموشن میں ریزرویشن معاملے میں ریاست وار سماعت کرے گا

author img

By

Published : Sep 14, 2021, 4:54 PM IST

جسٹس ایل ناگیشور راؤ، جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس بی آر گوائی کی ڈویژن بنچ نے اس سلسلے میں کم از کم 133 درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے ریاستی حکومتوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے مسائل کی نشاندہی کریں اور دو ہفتوں کے اندر اپنی رپورٹ داخل کریں۔

سپریم کورٹ پروموشن میں ریزرویشن معاملے میں ریاست وارسماعت کرے گا

سپریم کورٹ نے پروموشن میں ریزرویشن کے نفاذ کے معاملے پر آج کہا کہ ریاستوں کے مختلف حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس معاملے میں تفصیل سے اور ریاست وار سماعت کی جائے گی۔

جسٹس ایل ناگیشور راؤ، جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس بی آر گوائی کی ڈویژن بنچ نے اس سلسلے میں کم از کم 133 درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے ریاستی حکومتوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے مسائل کی نشاندہی کریں اور دو ہفتوں کے اندر اپنی رپورٹ داخل کریں۔

مزید پڑھیں:پروموشن میں ریزرویشن کے لیے احتجاج

بنچ نے کہا کہ وہ 5 اکتوبر سے ملک بھر میں ملازمتوں کے پروموشن میں ریزرویشن کے سلسلے میں حتمی سماعت شروع کرے گی۔

عدالت عظمیٰ نے واضح کیا کہ وہ سابقہ فیصلوں میں طے شدہ مسائل پر نظرِ ثانی نہیں کرے گی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.