ETV Bharat / jammu-and-kashmir

عوامی مسائل کو حل کرنا اولین ترجیح ہوگی: بشیر احمد - JK Assembly Polls 2024 - JK ASSEMBLY POLLS 2024

جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات تین مراحل میں ہورہے ہیں جس کا پہلا مرحلہ 18 ستمبر کو ہوچکا ہے۔ پہلے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران تقریبا 60 فیصد ووٹ فیصد درج کیا گیا ہے۔ جبکہ دو مرحلے ابھی باقی ہے۔ 8 اکتوبر کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیاں جاری ہیں۔ ہر امیدوار لوگوں کو راغب کرنے کے لئے نت نئے وعدے اور دعوی کررہا ہے۔

JK apni party candidate Bashir Ahmed
JK apni party candidate Bashir Ahmed (Etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 23, 2024, 7:15 PM IST

بارہمولہ: جموں کشمیر اسمبلی انتخابات کے حوالے سے بات کرے تو اس وقت ضلع بارہمولہ کے تمام علاقوں میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں اور مختلف سیاسی پارٹیاں لوگوں کو اپنی طرف راغب کرنے کے لیے کافی زور لگا رہی ہے۔ اس ضمن میں ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے جموں کشمیر اپنی پارٹی کے بارہمولہ سے امیدوار شبیر احمد نے کہا کہ جب میں بارہمولہ کی طرف دیکھتا ہوں تو تعمیر و ترقی کے حوالے سے کافی پیچھے ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں رفیع آباد میں ڈی ڈی سی رہا ہوں اور اگر میں وہاں کی بات کروں تو وہاں بارہمولہ سے اچھی ترقی ہے اور بارہمولہ کو وقت کے حکمرانوں نے برباد کر کے رکھا ہے۔

عوامی مسائل کو حل کرنا اولین ترجیح ہوگی: بشیر احمد (Etv bharat)

انہوں نے کہا کہ میں کافی دکھی ہوا جب میں نے یہاں کی حالت دیکھی کیونکہ بارہمولہ ایک تاریخی شہر ہے اور بارہمولہ میں ابھی بھی کافی کام کرنے کی ضرورت ہے۔ شبیر احمد نے کہا کہ جب میں ڈی ڈی سی رہ کر اپنے علاقے میں کام کر سکتا ہوں تو جو یہاں پر سیاست دان رہے ہیں وہ کیوں نہیں کام کرتے تھے اور اس وقت جس جس علاقے میں ریلی کرتا ہوں وہاں پر لوگ کافی شکایت کرتے ہیں کہ سیاسی پارٹیوں کے امیدوار ووٹ حاصل کرلیتے ہیں اور اس کے بعد کوئی کام نہیں کرتے، لیکن انشاءاللہ آنے والے وقت میں ہم بارہمولہ کو ایک بہتر شہر بنا کر رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ جموں کشمیر اپنی پارٹی پر الزام عائد کرتے ہیں کہ ہم بی جے پی کی ٹیم ہے وہ زرا اپنی طرف دیکھیں کیونکہ جب وہ سرکار میں ہوتے تھے تو وہ دہلی کے ساتھ ہاتھ ملاتے تھے اور جو بھی سیاسی جماعت ہے اس کو دہلی کے ساتھ ہاتھ ملانا ہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بارہمولہ کے نوجوانوں کے کافی مسائل ہیں اور اس کے علاوہ منشیات میں بھی کافی لوگ مبتلا ہے اور ان کے بہبودی کے لیے کافی کام کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.