بنگلور: 1.5 ایکڑ زمین وڑئیرہلی میں قبرستان کے لئے الاٹ کیے جانے پر مسجد طحہ کے ایک وفد نے ایم ایل اے و 'بنگلور ڈیولپمنٹ اتھارٹی' کے چیئرمین ایس آر وشوناتھ کا شکریہ ادا کیا۔
بی ڈی اے چیئرمین نے کہا کہ بعد الموت کوئی مذہب نہیں، لہذا ہمیں قبل الموت بھی امن و بھائی چارے کے ساتھ مل جل کر رہنا ہے اور ساتھ ہی انہوں نے مسلم سماج کے لئے قبرستانوں کی قلت کے مسئلے کو ختم کرنے کے لئے سنجیدگی سے کوشش کرینگے۔
یہ بھی پڑھیں:
ایک دوسرے کے مذہب کا احترام کریں: سوامی وینو گوپال
اس موقع پر طحہ مسجد و قبرستان انتظامیہ کے ذمہ دار سمیع اللہ خان نے بتایا کہ ان کی جانب سے ہوئی مسلسل جدوجہد کے نتیجے میں نہ صرف قبرستان کا الاٹمنٹ ہوا ہے بلکہ قبرستان کو الاٹ کی گئی 1.5 ایکڑ زمین میں سے آدھے ایکڑ زمین پر ناجائز قبضہ کی کوشش بھی ناکام رہی۔ انہوں نے بتایا کہ اب یہاں پر مصلی و مکتب کا بھی قیام کیا گیا ہے۔
طحہ قبرستان و اس میں مکتب کے قیام سے مقامی مسلمانوں میں خوشی دیکھی جارہی ہے۔ اس موقع پر مقامی اشخاص نے بتایا کہ مکتب سے بچوں کو دینیات و اردو سیکھنے میں بڑی آسانی پیدا ہوئی ہے۔