ETV Bharat / bharat

Ram Nath Kovind to Visit his Native Village:صدرجمہوریہ آج اپنے آبائی گاؤں پہنچیں گے،وزیر اعظم کی بھی آمد - وزیر اعظم صدر جمہوریہ کے گاؤں جائینگے

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند اور وزیر اعظم مودی آج کانپور کے گاؤں پارونکھ پہنچ رہے ہیں۔ پارونکھ گاؤں صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند کا آبائی گاؤں ہےڈ جہاں آج وزیر اعظم اور صدر مملکت کئی پروگرامز میں شرکت کریں گے۔ President Kovind to Begin Four-Day Visit to Uttar Pradesh From Today

صدرجمہوریہ
صدرجمہوریہ
author img

By

Published : Jun 3, 2022, 10:46 AM IST

صدر رام ناتھ کووند اور وزیر اعظم نریندر مودی آج یعنی 3 جون کو کانپور پہنچ رہے ہیں۔ صدر جمہوریہ کانپور کے چکری ہوائی اڈے پر دوپہر 12.40 بجے خصوصی طیارے سے اتریں گے۔ یہاں 10 منٹ قیام کے بعد وہ اپنے گاؤں پارونکھ جائیں گے۔اور کئی پروگرامز میں حصہ لیں گے۔ اسی دوران وزیر اعظم نریندر مودی دہلی سے لکھنؤ جائیں گے، اور اس کے بعد وہ صدر کے گاؤں پارونکھ پہنچیں گے۔ سی ایم یوگی آدتیہ ناتھ پچھلے دن یعنی 2 جون کو صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم کی آمد کی تیاریوں کا جائزہ لینے کانپور پہنچے تھے۔ کانپور ضلع انتظامیہ نے وی وی آئی پی موومنٹ کے پیش نظر تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ تمام راستوں پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔President Kovind to Begin Four-Day Visit to Uttar Pradesh From Today

صدر اور وزیر اعظم پارونکھ جائیں گے:

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند دوپہر 12.40 بجے چکری ہوائی اڈے پر اتریں گے اور یہاں سے وہ کانپور دیہات ضلع کے پارونکھ گاؤں میں واقع اپنے آبائی مقام پر جائیں گے۔ پارونکھ میں کئی گھنٹے قیام کریں گے۔ اس کے بعد وہ 4.35 بجے چکری ایئرپورٹ پر واپس پہنچیں گے۔ وہ سرکٹ ہاؤس میں شب باشی گرینگے، اور وہاں سے آنے والے خصوصی مہمانوں سے بھی ملاقات کریں گے۔ اگلے دن یعنی 4 جون کو صبح 10 بجے سول لائنز میں واقع مرچنٹ چیمبر میں ادارے کے 90 سال مکمل ہونے پر منعقدہ پروگرام میں شرکت کریں گے۔

افسران نے مورچہ سنبھالا:

ڈی ایم نیہا شرما، پولس کمشنر وجے سنگھ مینا اور نوڈل آفیسر میور مہیشوری نے تمام ماتحت افسران کے ساتھ صدر کے پروگرام سے متعلق تمام راستوں کو دیکھا اور ٹریفک اور مرچنٹ چیمبر کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ ڈی ایم نیہا شرما نے کہا کہ تمام افسران کو صدر کے پروگرام کی ذمہ داری دی گئی ہے۔ کسی بھی غفلت سے بچنے کے لیے سرکٹ ہاؤس، مرچنٹ چیمبر اور چکری ایئرپورٹ کے اطراف کے راستوں میں تمام مسائل کو دور کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:صدرجمہوریہ ہند رام ناتھ کووند کا دورہ حیدرآباد

صدر دیانند وہار کا دورہ کر سکتے ہیں:

ضلع انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صدر جمہوریہ دیانند وہار میں واقع اپنی رہائش گاہ پر بھی جا سکتے ہیں۔ تاہم ان کا یہاں پروگرام حتمی نہیں ہے۔ دراصل صدر رام ناتھ کووند کی میعاد جولائی میں پوری ہو رہی ہے، اور کہا جا رہا ہے کہ صدر کے طور پر کانپور کا یہ ان کا آخری دورہ ہوگا۔ ایسے میں کانپور میں ان کی آمد کو لے کر لوگ کافی پرجوش ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.