ETV Bharat / bharat

حیدرآباد: ٹمریس کے صدر نے امتحانی مراکز کا دورہ کیا

عبدالقیوم خان نے سعیدآباد میں دو مراکز کا دورہ کیا اور آصف نگر بوائز-1 اور بہادر پورہ گرلز-1 کی طالبات سے بات چیت کی۔

Surprise visit exam centres AK Khan  The President of TMREIS visited the examination centers  Telangana Minorities. Residential Educational. Institutions Society  etv bharat urdu news  ٹی ایم آر ای آئی ایس کے صدر نے امتحانی مراکز کا دورہ کیا  عبد القیوم خان نے سیدآباد میں دو مراکز کا دورہ کیا  حکومت تلنگانہ کے مشیر برائے اقلیتی امور عبد القیوم خان  ٹی ایم آر ای آئی ایس  ٹی ایم آر ای آئی ایس کے امتحانی مراکز کا دورہ کیا  انہوں نے طلبہ سے ملاقات کی
ٹی ایم آر ای آئی ایس کے صدر نے امتحانی مراکز کا دورہ کیا
author img

By

Published : Nov 5, 2021, 10:54 AM IST

ٹی ایم آر ای آئی ایس ( تلنگانہ مائناریٹی ریسیڈینشل اسکول ) کے صدر اور حکومت تلنگانہ کے مشیر برائے اقلیتی امور عبدالقیوم خان نے جمعرات کو ٹی ایم آر ای آئی ایس کے امتحانی مراکز کا دورہ کیا جہاں انہوں نے طلبہ سے ملاقات کی اور ان کو تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے کا مشورہ دیا۔

ٹی ایم آر ای آئی ایس کے صدر نے امتحانی مراکز کا دورہ کیا

عبد القیوم خان نے سعیدآباد میں دو مراکز کا دورہ کیا اور آصف نگر بوائز-1 اور بہادر پورہ گرلز-1 کی طالبات سے بات چیت کی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ٹی ایم آر ای آئی ایس طلباء کی پیشہ ورانہ ترقی کے لیے پرعزم ہے اور باقاعدہ ماہرین تعلیم کے علاوہ ایل اے ڈبلیو سی ای ٹی، سی اے، آئی آئی ٹی، ای اے ایم سی ای ٹی، ای پی ٹی اور این ای ای ٹی جیسے کورسز کے لیے کوچنگ فراہم کرتا ہے۔

مزید پڑھیں:۔ دہلی: 'بچوں کو معیاری تعلیم دلانا حب الوطنی کی علامت ہے'

ٹی ایم آر ای آئی ایس کے سیکرٹری بی شفیع اللہ نے کہا کہ مائناریٹی ریسیڈنشیل جونیئر کالج کے 4,383 طلباء امتحانات میں شرکت کررہے ہیں۔ ہاسٹل میں رہنے والے تمام طلباء کو ہینڈ سینیٹائزر اور فیس ماسک فراہم کیا جاتا ہے۔ طلباء کو متوازن اور غذائیت سے بھرپور خوراک دی جاتی ہے، جس میں ابلا ہوا انڈا، ادرک، دودھ اور پھل وغیرہ شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام اسکولز اور جونیئر کالجز میں صابن، فیومیگیشن مواد اور دیگر ضروری ادویات بھی فراہم کی جارہی ہیں۔ ہاسٹلز بالخصوص ڈائننگ ہالز میں جسمانی دوری کے اصولوں پر سختی سے عمل کیا جارہا ہے۔ طلباء کی صحت کی صورتحال پر 24 گھنٹے نظر رکھی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.