اندور: ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں ایک فرضی بابا کی خوبیاں بتانے والے مسلم شخص کو بجرنگ دل نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ چھتری پر تھانہ علاقے کے سماجوادی اندرا نگر میں بجرنگ دل کے کارکنان نے ایک مسلم شخص کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ کارکنان کا الزام تھا کہ مسلم شخص اپنی شناخت کو چھپا کر اکثریت علاقے میں بابا کی خوبیاں بتا کر لوگوں کے درمیان مبینہ لو جہاد پھیلا رہا تھا جس پر ہم نے اس کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔The police arrested the person who advertised the fake Baba in indore
مزید پڑھیں:۔ Amethi Video Viral فرضی چندہ جمع کرنے والوں کو لوگوں نے دی سزا
چھتری پورہ تھانہ انچارج پون سنگل نے بتایا کہ ہمیں اطلاع ملی تھی کہ ایک شخص کو کچھ لوگوں نے پکڑا ہے جو نیم حکیم کہ پرچے تقسیم کر رہا ہے، موقع پر پہنچ کر دیکھا تو وہاں لوگ جمع تھے جس پر ہم نے کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ شخص کو جیل بھیج دیا ہے۔ پکڑے گئے شخص کا نام ندیم ہے اور اس کے پاس سے جو پرچے برآمد ہوئے ہیں وہ نیم حکیم کے پرچے ہیں۔ بجرنگ دل کے رکن تنوں شرما نے بتایا کی کچھ مسلم نوجوان ہندو علاقے میں بابا کے پرچے تقسیم کرکے لوگوں کو گمراہ کر رہا تھا اور لو جہاد پھیلانے کی کوشش کررہا تھا، جس پر ہم اس شکص کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کے بابا کی تشہیر والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔