عام طور پر نئے تعینات ہونے والے ججوں کو چیف جسٹس آف انڈیا (سی جے آئی) کے کورٹ روم میں حلف دلایا جاتا ہے۔ ان ججوں کے ناموں کی سفارش چیف جسٹس این وی رمن کی سربراہی میں پانچ رکنی سپریم کورٹ کالجیم نے 18 اگست کو کی تھی۔
کالجیم نے 17 اگست کو ہونے والے اپنے اجلاس میں ہائی کورٹ کے چار چیف جسٹس، چار ججوں اور سپریم کورٹ کے ججوں کے عہدے کے لیے ایک سینئر وکیل کے ناموں کی سفارش کی تھی۔ پرموشن پانے والے جسٹس میں کرناٹک ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اے ایس اوکا، گجرات ہائی کورٹ کے چیف جسٹس وکرم ناتھ، سکم کے چیف جسٹس جے کے مہیشوری اور تلنگانہ ہائی کورٹ کی چیف جسٹس ہیما کوہلی ہیں۔
مزید پڑھیں: سپریم کورٹ میں تین خواتین سمیت 9 ججوں کی تقرری پر صدر کی مہر
ہائی کورٹ کے جن ججوں کو ترقی دینے کی سفارش کی گئی تھی وہ کرناٹک ہائی کورٹ کے جج بی۔ وی ناگراتھنا ، کیرالہ ہائی کورٹ کے جج سی ٹی روی کمار ، مدراس ہائی کورٹ کے جج ایم ایم سندریش اور گجرات ہائی کورٹ کی جج بیلا ایم ترویدی ہیں۔ نامور سینئر ایڈووکیٹ پی ایس نرسمہا کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کیا گیا ہے۔
یو این آئی