ETV Bharat / bharat

Election Result Of Congress President کانگریس پارٹی کے نئے صدر کے نام کا اعلان آج

author img

By

Published : Oct 19, 2022, 7:27 AM IST

کانگریس کی سنٹرل الیکشن اتھارٹی کے چیئرمین مدھوسودن مستری نے کہا کہ تقریباً 96 فیصد ووٹنگ ہوئی، حالانکہ مکمل اعداد و شمار سامنے آنے کے بعد کچھ تبدیلیاں ہو سکتی ہیں۔ ووٹنگ کے بعد مستری نے کہا کہ کہیں سے کوئی شکایت نہیں آئی اور پورا عمل آزادانہ، منصفانہ اور شفاف رہا ہے۔ Election Result Of Congress President

کانگریس پارٹی کے نئے صدر کے نام کا اعلان آج

ملک کی سب سے قدیم سیاسی جماعت کانگریس کو آج اپنا نیا صدر مل جائے گا۔ 24 سال کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب کانگریس پارٹی کو گاندھی خاندان کے باہر سے صدر ملے گا۔ اس سے پہلے سیتارام کیسری غیر گاندھی صدر تھے۔ اس عہدے کے لیے سینئر رہنما ملکارجن کھرگے اور ششی تھرور کے درمیان مقابلہ ہے۔ پیر کو 9,915 میں سے 9,500 سے زیادہ الیکٹورل کالج ممبران نے ووٹ ڈالا۔ ان ووٹوں کی گنتی آج صبح 10 بجے اے آئی سی سی ہیڈکوارٹر میں شروع ہوگی جس کے بعد نئے صدر کے نام کا اعلان کیا جائے گا۔ کانگریس کی 137 سالہ تاریخ میں اس بار صدر کے عہدے کا انتخاب چھٹی بار ہو رہا ہے۔ The name of the new president of the Congress party announce today

ملک بھر میں قائم 68 پولنگ اسٹیشنوں کے تمام سیل شدہ بیلٹ بکس پارٹی ہیڈ کوارٹر کے اسٹرانگ روم میں منتقل کردیے گئے ہیں۔ سیل بند بیلٹ بکس امیدواروں کے ایجنٹس کے سامنے کھولے جائیں گے اور بیلٹ پیپرز کو ملایا جائے گا۔ کانگریس کی سنٹرل الیکشن اتھارٹی کے چیئرمین مدھوسودن مستری نے کہا کہ تقریباً 96 فیصد ووٹنگ ہوئی، حالانکہ مکمل اعداد و شمار سامنے آنے کے بعد کچھ تبدیلیاں ہو سکتی ہیں۔ ووٹنگ کے بعد مستری نے کہا کہ کہیں سے کوئی شکایت نہیں آئی اور پورا عمل آزادانہ، منصفانہ اور شفاف رہا ہے۔ ووٹنگ خفیہ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ معلوم نہیں ہو سکتا کہ کس نے کس کو ووٹ دیا اور کس امیدوار کو کس ریاست سے کتنے ووٹ ملے۔

مزید پڑھیں:۔ Congress President Election کانگریس صدر کے انتخاب میں 96 فیصد ووٹنگ

کانگریس ہیڈکوارٹر میں ووٹ ڈالنے کے بعد جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے میڈیا سے کہا کہ 'یہ ایک تاریخی موقع ہے۔ کانگریس واحد سیاسی جماعت ہے جہاں صدر کے عہدے کے لیے انتخابات ہوتے ہیں۔ ہمارے پاس ٹی این شیشن کی طرح مرکزی الیکشن اتھارٹی کے سربراہ کے طور پر مدھوسودن مستری ہیں۔ کسی اور پارٹی میں الیکشن نہیں ہوتے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.