ETV Bharat / bharat

اننت ناگ: اچھہ بل کا مغل حمام خستہ حالی کا شکار

مغل باغ اچھہ بل پہاڑی کے دامن میں واقع ہے۔ یہ باغ چنار اور صنوبر کے درختوں سے ڈھکا ہوا ہے۔ اس باغ کی خوبصورتی اور قدیم طرز تعمیر کے لحاظ سے مغل باغات میں سے اچھہ بل سیاحوں کی پہلی پسند رہتا ہے۔

اچھہ بل کا مغل حمام خستہ حالی کا شکار
اچھہ بل کا مغل حمام خستہ حالی کا شکار
author img

By

Published : Oct 10, 2021, 1:25 PM IST

جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا مشہور مغل باغ اچھہ بل پورے ملک میں اپنی منفرد پہچان رکھتا ہے۔ یہاں پر لگائے گئے ہزاروں اقسام کے پھول اور باغ کے درمیان بہنے والا میٹھا اور ٹھنڈا پانی جو پہاڑ کے دامن سے نکلتا ہے، ملک کے کونے کونے سے سیاحوں کو اپنی طرف راغب کرتا ہے۔

اچھہ بل کا مغل حمام خستہ حالی کا شکار

مغل باغ اچھہ بل پہاڑی کے دامن میں واقع ہے۔ یہ باغ چنار اور صنوبر کے درختوں سے ڈھکا ہوا ہے۔ اس باغ کی خوبصورتی اور قدیم طرز تعمیر کے لحاظ سے مغل باغات میں سے اچھہ بل سیاحوں کی پہلی پسند رہتا ہے۔

خواں ملکی ہو یا غیر ملکی سیاح، موسم بہار ہو یا خزاں ہر موسم میں آنے والے سیاح باغ کے اندر رنگ برنگے پھولوں، بہتے پانے کے جھرنوں اور فواروں کا مزا لیتے ہیں۔

اس باغ کی زینت کو مزید بڑھانے کے لیے مغلوں نے اس باغ کے اندر 17ویں صدی میں ایک حمام تعمیر کیا تھا، حالانکہ وقت گزر جانے کے ساتھ ساتھ اس حمام کے تئیں سرکار کی عدم توجہی سے یہ حمام خستہ حالی کا شکار ہوگیا ہے۔

مقامی لوگوں نے بتایا کہ اس وقت مغل حمام خراب حالت میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچرے کی بڑی مقدار بشمول پولی تھین، پلاسٹک، کیمیکلز اور طبی فضلہ سے حمام میں گندگی بھری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حمام منشیات کے عادی افراد کے لیے ایک اڈہ بن گیا ہے، جس کے نتیجے میں یہاں کے مقامی باشندوں کے لیے ایک بڑی پریشانی ہے۔ اس حوالے سے ہم نے باغ کی دیکھ ریکھ کرنے والے اسیسٹنٹ فلوریکلچر آفیسر آصف احمد ایتو سے بات کی تو انہوں نے کہا کہ یہ حمام آرچیولاجی محکمہ کے حد و اختیار میں ہے اور اس ضمن میں ہم نے ان کو اس کی خستہ حالی اور اس میں ہورہے غلط کاموں کے بارے میں پہلے ہی خط کے ذریعے آگاہی دی ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:۔ جونپور: شاہی قلعہ کا ترکش حمام شرقی طرزِ تعمیر کی ایک زندہ مثال

مقامی لوگوں نے کہا کہ کئی سال گزرنے کے باوجود ابھی تک حمام کی تزئین و آرائش نہیں کی گئی ہے۔ دو سال قبل 2019 میں کام شروع کیا گیا تھا لیکن بدقسمتی سے کورونا وائرس کے سبب کام روک دیا گیا تھا، اس وقت سے ابھی تک وہ کام دوبارہ شروع نہیں ہوا ہے۔

اس حوالے سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر آرکیولاجی مشتاق احمد بیگ نے کہا کہ ہم نے اس حمام کی تعمیر نو کے لیے اقدامات کئے ہیں اور اس کے لئے سرکار نے 82 لاکھ روپیے کا پروجیکٹ رپورٹ بھی منظور کرلیا ہے اور آئندہ سال کے ماہ اپریل میں اس پر کام شروع کیا جائے گا۔

اچھہ بل اننت ناگ کے رہائشیوں نے یو ٹی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ مغل گارڈن اچھہ بل اننت ناگ میں مغل حمام کی تزئین و آرائش کا کام جلد از جلد دوبارہ شروع کیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.