بھوپال: ملک کی ریاستوں میں خالی پڑی حج کمیٹیوں کو اب عہدیدار ملنے کے راستے آسان ہوتے نظر آرہے ہیں۔ ان ریاستوں میں شامل مدھیہ پردیش اسٹیٹ حج کمیٹی کے لئے بھی اراکین کے ناموں پر بھی مہر لگائی جا چکی ہے۔ امکان ہے کہ محکمہ اقلیتی بہبود اس ہفتہ میں اس کا اعلان کر سکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ میں پیش کئے جانے والے جواب کو دیکھتے ہوئے محکمہ اقلیتی بہبود نے تقریبا 11 ارکان کے نام طے کرنے کے بعد لفافوں کو سیل کر دیا ہے۔ Haj Committee in Madhya Pradesh
بی جے پی اقلیتی مورچہ سے تعلق رکھنے والے ان ارکان میں سے صدر کے لیے انتخابی عمل کے ذریعے ایک شخص کا انتخاب کیا جائے گا۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام ممبران بھارتیہ جنتا پارٹی تنظیم کے ذریعہ طے کسی ایک نام پر اپنی رضامندی ظاہر کرنے کے پابند ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بی جے پی سے جڑے کئی مسلم چہرے حج کمیٹی کی تشکیل کو لے کر اپنی کوششوں میں مصروف ہیں۔ کچھ سینیئر مسلم بی جے پی رہنما، جو ماضی میں حج کمیٹی میں رہ چکے ہیں، ان کے نام پر لاٹری کھلنے کی امید ہے۔
وہیں دوسری جانب پارٹی کا نوجوان طبقہ بھی ان تقرریوں میں خود کو ایڈجسٹ کرنے کے لئے پر اعتماد نظر آرہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کی بی جے پی تنظیم کی رضا مندی سے محکمہ اقلیتی بہبود کی جانب سے تیار کی گئی فہرست میں کچھ پرانے اور جانے پہچانے چہرے شامل ہیں، جب کہ اس میں کچھ نئے لوگوں کو بھی موقع دیا جائے گا۔ بتایا جا رہا ہے کی حج کمیٹی کی سربراہی کی ذمہ داری ایک سینئر مسلم لیڈر کو سوپ کر کچھ نوجوانوں کو ان کی جماعت کے لئے تیار کیا جا سکتا یے۔
وہیں مدھیہ پردیش وقف بورڈ کی تشکیل پر جھگڑے کے بعد اب بھارتیہ جنتا پارٹی نے مسلم تنظیموں کی تقرریوں میں احتیاط برتنا شروع کر دیا ہے۔ ارکان کی تقرری اور اختیار کردہ انتخابی عمل کو لیکر شروع ہونے والی عدالتی کشمکش میں پارٹی کو پستی کی طرف دھکیل دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Gujarat Haj Committee اقبال سید کو گجرات حج کمیٹی کا رکن بنایا گیا