ETV Bharat / bharat

Cabinet Expansion: آج شام نئی کابینہ اور وزارتی کونسل کا پہلا اجلاس - ای ٹی وی بھارت خبر

مودی کابینہ میں پہلی توسیع اور تنظیمِ نو کے بعد نئی کابینہ اور وزراء کی کونسل کی پہلی میٹنگ آج شام ہوگی۔

پہلا اجلاس
پہلا اجلاس
author img

By

Published : Jul 8, 2021, 12:21 PM IST

Updated : Jul 8, 2021, 1:11 PM IST

سرکاری ذرائع کے مطابق کابینہ کا اجلاس آج شام 5 بجے وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت ہوگا۔ اس کے بعد سات بجے وزراء کی کونسل کا اجلاس ہوگا۔ وزراء کی کونسل کے اجلاس میں تمام کابینی اور وزراءِ مملکت شریک ہوں گے۔

قابل ذکر ہے کہ پہلے سے طے شدہ نظام الاوقات کے مطابق کابینہ کا اجلاس بدھ کی صبح 11 بجے ہونا تھا- لیکن کابینہ میں توسیع اور تنظیم نو کی وجہ سے اسے ملتوی کردیا گیا۔

بدھ کی شام 43 نئے وزراء نے حلف لیا، جن میں کابینہ کے 15 وزیر اور 28 وزراءِ مملکت شامل ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کابینہ میں وزراء کی تعداد 77 ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں :مرکزی کابینہ میں توسیع، کئی نئے چہرے شامل کئے گئے

کابینہ میں توسیع کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹوئیٹ کیا اور نئے ساتھیوں کو مبارکباد پیش کی اور ان کی میعاد کے لئے نیک خواہشات پیش کی۔

یو این آئی

Last Updated : Jul 8, 2021, 1:11 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.