پاپولرفرنٹ کرناٹک کے دفتر کے احاطے میں یوم آزادی کی مناسبت سے پرچم کشائی کی گئی۔ اس موقع پر ای ٹی وی بھارت سے پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے قومی جنرل سیکرٹری انیس احمد نے افسوس کا اظہار کرتے ہویے بتایا کہ 'ملک کے تخت پر وہ فسطائی طاقتیں قابض ہیں جو ملک کی جمہوریت و دستور کے اقدار کو ختم کرنے کا کام کر رہی ہیں'۔
عوام متحد ہوکر ملک کو فسطائی قوتوں کے چنگل سے آزاد کریں انیس احمد نے بتایا کہ 'مرکز میں برسر اقتدار حکومت آزادی چھیننے کے کام میں سرگرم ہے، اس کی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ کسی نہ کسی اعتبار سے ازادی چھینی جائے، انیس احمد نے مزید کہا کہ ملک سے وفاداری یہ نہیں کہ ہم کسی پارٹی یا شخص سے محبت کریں بلکہ ملک سے اصل وفاداری یہ ہے کہ جب کبھی کوئی حکومت دستور کے خلاف کام کرے تو اس کے خلاف آواز اٹھائی جائے'۔اس موقع پر انیس احمد نے کہا کہ عوام ایسی حکومت کو اقتدار سے برطرف کرے جو ملک کے دستور و جمہوری اقدار کو نہ مانتی ہے اور نہ ہی عمل کرتی ہے، بلکہ ایسے نظریہ پر گامزن ہے جو ملک میں گنگا جمنی تہذیب کو توڑنے پر آمادہ ہے'۔انیس احمد نے بتایا کہ لوگوں کو چاہیے کہ حکومت کی بنائی گئی عوام مخالف پالیسیوں و قوانین کے خلاف اختلافی رائے رکھے اور احتجاجات کریں، کہ اس سے حکومت پر دباؤ پڑتا ہے اور اسے اپنے فیصلوں کو واپس لینا پڑتا ہے'۔
مزید پڑھیں: یادگیر میں پیرامال فاؤنڈیشن کا معلوماتی پروگرام
انیس احمد نے کسانوں کی تحریک و شاہین باغ تحریک کا حوالہ دیتے ہویے کہا کہ 'بلاشبہ مرکزی حکومت ان کے متعلق پیچھے ہٹے گی اور ان کالے قوانین کو واپس لےگی۔