مرکزی وزارت صحت کی جانب سے اتوار کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 1،52،879 نئے کیسز درج کیے گئے ۔ اس کے ساتھ ہی متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 33 لاکھ 58 ہزار 805 ہوگئی ہے۔ وہیں، اس عرصے کے دوران 90،584 مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔
جس سے اب تک 1،20،81،443 مریض اس وبا سے صحتیاب ہوئے ہیں ۔ ایکٹو کیسز 61،456 بڑھ کر 11،08،087 ہو گئے ہیں۔
اسی دوران مزید 838 مریضوں کی موت ہونے سے اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 1،69،275 ہوگئی ہے۔ملک میں شفایابی کی شرح جزوی طور پر کم ہر کر 90.44 فیصد ہے اور ایکٹو کیسز کی شرح بڑھ کر 8.29 فیصد ہوگئی ہے جبکہ شرح اموات 1.27 فیصد رہ گئی ہے۔
مہا راشٹر کورونا کے ایکٹو کیسز کے معاملے میں سر فہرست ہے ، ریاست میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹو کیسز 2،097 بڑھ کر 5،38،160 ہو گئے ہیں۔
اس دوران ریاست میں 53،005 مریض صحتیاب ہوئے ، جس سے کورونا کو شکست دینے والوں کی تعداد 2748153 پہنچ گئی ، جبکہ 309 مریضوں کی موت ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 57638 ہوگئی ہے۔