ETV Bharat / bharat

مہاتما گاندھی اور شاستری جی کو ملک نے خراج عقیدت پیش کیا - لال بہادر شاستری

آج گاندھی جی کی 152 ویں سالگرہ ہے۔ وہ 2 اکتوبر 1869 کو گجرات کے پوربندر میں پیدا ہوئے۔ وہ سچائی اور عدم تشدد کے علمبردار تھے۔ ان کا اصل نام موہن داس کرم چند گاندھی تھا۔

Gandhi Jayanti
مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت
author img

By

Published : Oct 2, 2021, 10:44 AM IST

ملک ہفتہ کو اپنے دو عظیم سپوتوں مہاتما گاندھی اور لال بہادر شاستری کا یوم پیدائش منا رہا ہے۔ گاندھی جینتی کے موقع پر 2 اکتوبر کو اقوام متحدہ کے زیر اہتمام عدم تشدد کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔

دارالحکومت میں گاندھی جی کی سمادھی راج گھاٹ اور شاستری جی کی سمادھی وجئے گھاٹ پر خراج عقیدت کی تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے۔ ان عظیم شخصیات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ملک بھر میں مختلف مقامات پر میٹنگس اور سیمینارز کا اہتمام کیا گیا ہے۔ آج وزیر اعظم نریندر مودی آن لائن پنچایت سمیتیوں اور پانی کی کمیٹیوں کے نمائندوں سے خطاب کریں گے۔

آج گاندھی جی کی 152 ویں سالگرہ ہے۔ وہ 2 اکتوبر 1869 کو گجرات کے پوربندر میں پیدا ہوئے۔ وہ سچائی اور عدم تشدد کے علمبردار تھے۔ ان کا اصل نام موہن داس کرم چند گاندھی تھا۔

مزید پڑھیں:۔ سیوا گرام آشرم، وہ گاؤں جو جدوجہد آزادی کا مرکز بن گیا

شاستری جی کا جنم 2 اکتوبر 1904 کو اترپردیش کے مغل سرائے میں ہوا تھا۔ وہ 9 جون 1964 سے 11 جنوری 1966 کو اپنی موت تک تقریباً اٹھارہ ماہ تک وزیر اعظم رہے۔ اس اہم عہدے پر ان کا دور اقتدار بے مثال تھا۔ انہوں نے جئے جوان، جئے کسان کا نعرہ دیا۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.