ETV Bharat / bharat

Mumbra Home Rent Issue ایجنٹ نے مکان مالک کو بتائے بغیر ہی گھر کرائے پر دے دیا

ای ٹی وی بھارت سے ہوئی بات چیت میں مکان مالک شمیم Landlord on Builder Over Fake Ownership نے بتایا کہ ہم نے کرائے پر دینے کے لئے ایک ایجنٹ سے بات چیت کی تھی، ہمیں اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ ایجنٹ ہی ہمارے ساتھ دھوکہ دہی کرے گا۔ بلڈنگ کے دوسرے مکینوں نے ہمیں اس کی اطلاع دی کہ ان کا گھر کسی نے ہیوی ڈپازٹ لے کر کرایہ پر دے دیا ہے، ہم نے جب مکین سے اس بارے میں بات کی تو مکین نے بتایا کہ انہوں نے ساڑھے تین لاکھ روپے ڈپازٹ دے کر یہ مکان ایجنٹ سے لیا ہے۔

author img

By

Published : Aug 30, 2022, 7:10 PM IST

Mumbra Home Rent Issue
بلڈر نے مکان مالک کو جانکاری دئے بغیر گھر کو کرایہ پر دے دیا

ممبئی: مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں ایک ایجنٹ نے مکان مالک کو جانکاری دئے بغیر گھر کو کرائے پر دے دیا۔ دراصل پورا معاملہ یہ ہے کہ ممبئی کے بائیکلہ علاقے کے رہنے والے شمیم سلیم پٹیل کے والد نے سنہ 2008 میں ممبئی سے متصل ممبرا علاقے میں ایک مکان خریدا تھا، بعد میں مکان کی از سر نو تعمیر ہوئی، جس کے بعد بلڈر نے انہیں ایک فلیٹ دیا۔ شمیم کے والد کے انتقال کے بعد اس ملکیت کی مالک شمیم کی والدہ طاہرہ پٹیل ہو گئیں۔Landlord on Builder Over Fake Ownership

وہیں ممبرا جیسے علاقے میں اس گھر کو کرائے پر دینے کے لئے شمیم نے ایک ایجنٹ کو گھر کی چابی دی۔ ایجنٹ نے چابی کچھ دنوں میں واپس کر دی اور کہا کہ اب تک کوئی کرائے کے لئے مکین نہیں ملا لیکن اس دوران ایجنٹ نے اس گھر کی دوسری چابی بنوائی اور شمیم پٹیل کی اس ملکیت کو خود کی ملکیت بتا کر ہیوی ڈپازٹ پر گھر کسی کو کرائے پر دے دیا۔ شمیم کو جب اس بات کی جانکاری ہوئی تو انہوں نے مقامی پولیس تھانے کا رخ کیا۔ ممبرا پولیس نے مکین کی شکایت پر ایجنٹ کے خلاف معاملہ درج کر کے دو ایجنٹ کو گرفتار کیا ہے۔

ای ٹی وی بھارت سے ہوئی بات چیت میں شمیم نے بتایا کہ ہم نے کرائے پر دینے کے لئے ایک ایجنٹ سے بات چیت کی تھی، ہمیں اس بات کا اندازہ نہیں تھا کہ ایجنٹ ہی ہمارے ساتھ دھوکہ دہی کرےگا۔ بلڈنگ کے دوسرے مکینوں نے ہمیں اس کی اطلاع دی کہ ان کا گھر کسی نے ہیوی ڈپازٹ لے کر کرایہ پر دے دیا ہے، ہم نے جب مکین سے اس بارے میں بات کی تو مکین نے بتایا کہ انہوں نے ساڑھے تین لاکھ روپے ڈپازٹ کر یہ مکان ایجنٹ سے لیا ہے۔Mumbra Home Rent Issue

شمیم کہتے ہیں کہ یہ کیسے ممکن ہے کہ کسی ایجنٹ کے ذریعه دوسرے کی ملکیت ہیوی ڈپازٹ پر کوئی لے سکتا ہے۔ ہمیں شک ہے کہ ہیوی ڈپازٹ پر گھر لینے والے بھی اسی گینگ کے کارکن ہیں، جو خود کو متاثرہ اور مظلوم بتا رہے ہیں۔ وہیں ممبرا پولیس نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ خاص کر ممبئی میں رہنے والے لوگ اگر ممبرا جیسی جگہ میں دوکان یا مکان خرید کر رکھے ہوں تو وہ ہمیشہ بیدار رہیں اور کسی بھی ایجنٹ پر بھروسہ نہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں: Antop Hill Residents Issue: انٹاپ ہل شیخ مصری سوسائٹی کے 253 مکین آشیانے کیلئے پریشان

آپ کو بتا دیں کہ ممبرا مسلم اکثریتی بستی ہے، ممبئی میں مقیم مسلمانوں نے سستے گھر کے وجہ سے ممبرا کا رخ کیا۔ گرام پنچایت کی تعمیر کی گئی عمارتوں میں سستے گھر ہونے ایک سبب ممبئی کے مسلمان یہاں آ کر بس گئے۔ کئی ایسے لوگ بھی ہیں، جو یہاں گھر خرید کر اسے کرائے پر دے کر اس رقم سے اپنا گزر بسر کر رہے ہیں لیکن اسی درمیان ایجنٹ کا ایسا گروہ سرگرم ہے، جس نے ممبرا میں دوسروں کے گھروں کے خود مالک بن کر لوگوں کو ہیوی ڈپازٹ پر گھر دے کر فرار ہو جاتے ہیں۔ مکین کو اس بات کی جانکاری تب ہوتی ہے جب مکان کے اصل مالک اپنے گھر کی دیکھ ریکھ کے لئے پہنچتے ہیں۔ گرفتار ملزمین سے اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ ان لوگوں نے اسی طرز پر ممبرا میں کئی مکانوں کو ہیوی ڈپازٹ پر دے رکھا ہے جن کے مالک کوئی اور ہیں۔ فی الحال ممبرا پولیس اس بات کی تحقیقات کر رہی ہے کہ گرفتار ملزمین نے ایسے کتنے لوگوں کو اس ٹھگی کا شکار بنایا ہے، جس کے گھر کے مالک کوئی اور ہیں۔Mumbra Home Rent Issue

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.