ریاست تلنگانہ کے درالحکومت حیدرآباد کے انجن بولی علاقے کی رہائشی سمرین بانوں کا نکاح بنگلور کے رہنے والے محمد الیاس سے 17 ستمبر کو ہوا۔ نکاح کے بعد دلہن بیوٹی پالر جانے کے بہانے مہر کی رقم پچاس ہزار روپے اور دو لاکھ پچاس ہزار روپے کا سونا لے کر فرار ہوگئی۔
تین گھنٹے تک دلہا محمد الیاس دلہن کا انتظار کرتا رہا لیکن دولہن واپس نہیں آئی جس کے بعد دولہے نے بالاپورہ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی۔
مزید پڑھیں:۔ بیدر، کرناٹک: مسلم لڑکیوں کو ارتداد سے بچانے کے لیے دینی تعلیم ضروری
دولہا محمد الیاس کا کہنا ہے کہ بنگلور سے حیدرآباد نکاح کرنے کے لیے بلا گیا تھا، مسجد میں نکاح کرنے کی بات کہی گئی تھی لیکن مسجد میں نکاح نہ کرکے گھر پر ہی نکاح کی رسم ادا کی گئی۔
پولیس اس معاملہ میں دولہن کے افراد خاندان سے تفتیش کر رہی ہے۔