پولس ذرائع کے مطابق لکشمن دھاور (35) اور اس کے دو بیٹوں وشال (13) اور پشکر (08) کی لاشیں کل رات دیورونڈا گاؤں کے ایک کنویں سے برآمد کی گئیں۔تینوں کی لاشیں رسی سے بندھی ہوئی تھیں، ایسے میں خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ انہیں قتل کرنے کے بعد لاشوں کو رسی سے باندھ کر کنویں میں پھینک دیا گیا ہے۔
پولیس نے تینوں کی لاشیں نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی ہیں۔
مزید پڑھیں: اننت ناگ: ذہنی طور پر معذور ایک غیر مقامی شخص کی لاش برآمد
پولیس نے اس معاملے میں کیس درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ اس واقعہ میں کچھ مشکوک لوگوں کو حراست میں بھی لیا گیا ہے جن سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔
(یو این آئی)