احمدآباد: ریاست گجرات کے ضلع احمدآباد کے ٹاگور ہال میں دی گجرات اسٹیٹ بیکرس فیڈریشن کا سالانہ جلسہ اختتام پزیر ہوا، جس میں گجرات کے تمام اضلاع سے بیکری کے کاروباریوں نے شرکت کی اور مشہور بیکری کے تاجروں کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس تعلق سے دی گجرات اسٹیٹ بیکرس فیڈریشن کے نائب صدر زین العابدین انصاری نے کہا کہ دی گجرات اسٹیٹ بیکرس فیڈریشن کی نئی تشکیل شدہ بوڈی کو ایک سال ہو گئے ہیں، جس کی خوشی میں ایک سالانہ جلسے کا اہتمام کیا گیا، جس میں پورے گجرات سے بیکری کے تاجروں نے شرکت کی اور ان کی حوصلہ افزائی کے لئے 26 بیکری تاجروں کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔ The annual meeting of The Gujarat State Bakers Federation in ahmedabad
مزید پڑھیں:۔ Mother Dairy رواں مالی برس مدر ڈیری کے کاروبار میں 20 فیصد اضافے کا امکان
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندرمودی کے خواب میک ان انڈیا اور اسمال اسیکیل انڈیا گجرات سرکار کے ذریعے دی جانے والی مالی امداد سے بیکری والوں کو بھی بہت فائدہ پہنچا ہے اور وہ بھی اپنے کاروبار کے ذریعے دنیا میں نام کما رہے ہیں۔ انہیں نئی ٹیکنالوجی کے ساتھ بیکری کی صنعت کو فروغ دینے کے لئے اس پروگرام کے ذریعہ بیدار کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس پروگرام میں بیکری کی صنعت کے مسائل، حل اور کیسے بیکری کی صنعت کو پوری دنیا میں پھیلایا جا سکے، اس کے لیے بھی معلومات فراہم کرائی گئی، ساتھ میں مختلف نغمہ نگار کے ذریعے بالی وڈ کے گانوں سے لوگوں کو اینٹرٹین بھی کیا گیا۔