ETV Bharat / bharat

Hanuman Temple Vandalised صاحب گنج کی ہنومان مندر میں مبینہ طور پر توڑ پھوڑ، حالات کشیدہ

ضلع صاحب گنج میں شرپسندوں کی جانب نے ہنومان مندر میں مبینہ طور پر توڑ پھوڑ کے بعد حالات کشیدہ ہوگئے ہیں۔ علاقے میں پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کردیا ہے۔ پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر ملزمان کی شناخت کر رہی ہے۔

صاحب گنج کی مندر میں مبینہ طور پر توڑ پھوڑ

author img

By

Published : Apr 4, 2023, 7:43 AM IST

صاحب گنج: ریاست جھارکھنڈ کے ضلع صاحب گنج میں پٹیل چوک کے قریب ایک ہنومان مندر میں پیر کے روز نامعلوم بدمعاشوں کی طرف سے مبینہ طور پر توڑ پھوڑ کے بعد کشیدگی پھیل گئی، پولیس اہلکار نے اس کی طلاع دی ہے۔ اے این آئی سے بات کرتے ہوئے صاحب گنج کے ڈپٹی کمشنر رامنیواس یادو نے کہا کہ پٹیل چوک کے قریب ایک ہنومان مندر واقع ہے، جہاں سماج دشمن عناصر نے فساد برپا کرنے کی کوشش کی۔ ہم نے سی سی ٹی وی فوٹیج برآمد کر لیے ہیں اور ہم اس کی تصدیق کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کی شناخت ہو گئی ہے، اور ان سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔ ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ بتادیں کہ مندر میں توڑ پھوڑ کی باتیں پھیلنے کے فوراً بعد دائیں بازو کی تنظیموں کے ارکان اور مقامی لوگ مندر کے قریب جمع ہوگئے اور احتجاج شروع کردیا۔انہوں نے احتجاجی دھرنا دیا اور ضلعی انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی اور واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

مزید پڑھیں:۔ Stone Pelting In Hooghly ہوگلی میں ایک بار پھر پتھر بازی، ممتا نے ہندوؤں سے اقلیتوں کی حفاظت کی اپیل کی

صورتحال پر قابو پانے کے لیے پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے اور علاقے میں ڈرون کے ذریعے نگرانی شروع کردی گئی ہے۔ یہ واقعہ بہار اور بنگال میں تشدد کے واقعات کے درمیان پیش آیا ہے جو رام نومی کی تقریبات سے شروع ہوا تھا ۔بہار اور مغربی بنگال کے کئی علاقوں میں رام نومی کے جلوسوں کے دوران مختلف گروپوں میں تصادم کے بعد کئی گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی۔پیر کی شام مغربی بنگال کے ہوگلی ضلع میں پتھراؤ کا ایک تازہ واقعہ درج ہوا، جس کے سبب ریلوے نے رشرا ریلوے اسٹیشن سے آنے اور جانے والی تمام لوکل اور میل ایکسپریس ٹرین خدمات کو معطل کر دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.