ETV Bharat / bharat

Teleconsultation Services Start In Budgam: مریضوں کے لیے ٹیلی کنسلٹیشن ہیلپ لائن نمبر جاری

author img

By

Published : Jan 14, 2022, 2:12 AM IST

آغا سید یوسف موسوی ضلع اسپتال کے میڈیکل سپرانڈینٹ نے ایک حکم نامہ جاری کیا ہے۔ اس حکم نامہ کا مقصد ضلع اسپتال بڈگام اور سب ضلع اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد کو کم کرنا ہے تاکہ کووڈ-19 وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جائے۔Teleconsultation Services Start In Budgam

مریضوں کے لیے ٹیلی کنسلٹیشن ہیلپ لائن نمبر جاری

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں آج آغا سید یوسف موسوی ضلع اسپتال کے میڈیکل سپرانڈینٹ نے ایک حکم نامہ جاری کیا جس میں ضلع میں کووڈ-19 کے مثبت کیسز میں مسلسل اضافے کے مدنظر ایک 24*7 ٹیلی کنسلٹیشن ہیلپ لائن نمبر جاری کیا گیا ہے۔ جس پر کووڈ اور نان-کووڈ مریض کال کر کے ڈاکٹر سے سیدھے بات کرسکتے ہیں اور گھر بیٹھے علاج و معالجہ کرا سکتے ہیں۔ Teleconsultation Services Start In Budgam

اس حکم نامہ میں سوموار سے لیکر اتوار تک ہر روز ایک ڈاکٹر دستیاب ہوگا۔ اس حکمنامہ میں ڈاکٹروں کے نام کے ساتھ ساتھ ان کا موبائل فون نمبر بھی دستیاب ہے اور ڈاکٹروں کے اوقات کا بھی ذکر ہے۔

مزید پڑھیں:۔ دہلی حکومت نے کورونا سے متعلق واٹس ایپ ہیلپ لائن نمبر جاری کیا

اس حکمنامے کے ساتھ ہی ضلع کے لوگ ان نمبرات پر ڈاکٹروں سے رابطہ قائم کر کے ان سے اپنی بیماری کے بارے میں جانکاری حاصل کر کے گھر بیٹھے علاج و معالجہ کراسکتے ہیں۔

اس حکم نامہ کا مقصد ضلع اسپتال بڈگام اور سب ضلع اسپتالوں میں مریضوں کی تعداد کو کم کرنا ہے، تاکہ کووڈ-19 وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جائے۔

اس حکم نامہ سے قبل ڈی سی بڈگام نے بھی ایک حکم نامہ جاری کیا جس میں دو گاؤں میں مکمل لاک ڈاون کا نفاذ عمل میں لانے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.