تلنگانہ ہائی کورٹ کی چیف جسٹس ہیما کوہلی کو ترقی دی گئی ہے۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس این وی رمنا کی قیادت میں سپریم کورٹ کالیجیم نے انہیں سپریم کورٹ کے جج کے طور پر ترقی دینے کی سفارش کی ہے۔
کالیجیم نے سپریم کورٹ میں 9 ججوں کی ترقی کی سفارش کی ہے، جس میں چیف جسٹس ہیما کوہلی سمیت تین خاتون ججز شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ کا خواتین کو نیشنل ڈیفنس اکیڈمی کے امتحان میں شامل ہونے کی اجازت دینے کا حکم
کالیجیم نے کرناٹک ہائی کورٹ کی جج بی وی ناگارتنا اور گجرات ہائی کورٹ کی جج بیلہ ترویدی کی ترقی کی بھی سفارش کی۔ جسٹس بی وی ناگرتنا کے اگلے چیف جسٹس آف انڈیا بننے کا امکان ہے۔ امکان ہے کہ وہ 2027 میں چیف جسٹس آف انڈیا بن جائیں گی۔ وہ ملک کی پہلی خاتون چیف جسٹس بنیں گی۔ بی وی ناگرتنا کے والد جسٹس ای ایس وینکٹ رامیا نے 1989 میں چیف جسٹس آف انڈیا کی حیثیت سے خدمات انجام دی تھی۔
یو این آئی