ETV Bharat / bharat

Telangana Governor Inaugurated Complaint Box: عوامی مسائل اور تجاویز کیلئے تلنگانہ راج بھون کے باہر کمپلینٹ باکس کا افتتاح

author img

By

Published : Jan 1, 2022, 3:24 PM IST

گورنر تلنگانہ تمیلی سائی سوندرا راجن نے کہا کہ ہر مسئلہ حل نہیں کیا جاسکتا تاہم کوشش اس بات کی رہے گی کہ کم ازکم راج بھون، حکومت اور عوام کے درمیان ایک پُل کاکام کرے۔ ان سے جو بھی ممکن ہوسکے گا وہ مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں گی۔ Telangana Governor On Public Issue

گورنر نے عوامی مسائل اور تجاویز کیلئے تلنگانہ راج بھون کے باہر 'ڈبہ' کا افتتاح کیا

گورنر تلنگانہ تمیلی سائی سوندرا راجن نے نئے سال کے موقع پر راج بھون میں عوام کے تجاویز اور مسائل کے حل کے لئے باکس کا افتتاح کیا۔ Telangana Governor Inaugurated Complaint Box اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس باکس میں عوام اپنے مسائل اور تجاویز کو ڈال سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معمول کے مطابق اس ڈبہ کو کھولا جائے گا اورمناسب اقدام کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہر مسئلہ حل نہیں کیا جاسکتا تاہم کوشش اس بات کی رہے گی کہ کم ازکم راج بھون، حکومت اور عوام کے درمیان ایک پُل کاکام کرے۔ ان سے جو بھی ممکن ہوسکے گا وہ مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں گی، اگر ان مسائل کو حکومت سے رجوع کرنے کی بات ہوگی تو اس کو حکومت سے رجوع کیا جائے گا، اگر کسی شخص کو مدد کی ضرورت ہوگی تو ان سے جہاں تک ممکن ہوسکے گا، وہ کریں گی۔ وہ تلنگانہ کے عوام سے جڑی رہنا چاہتی ہیں۔ یہ ڈبہ راج بھون کے باہر لگایا جائے گا جس تک عوام کی رسائی ممکن ہوسکے گی۔

گورنر نے کورونا وبا کے دوران آن لائن کلاسس میں دور دراز کے طلبہ کو ہونے والی دشواریوں کو دیکھتے ہوئے ان کی اپیل پر بعض کمپنیوں کی جانب سے آگے آتے ہوئے لیپ ٹاپس فراہم کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ ان کمپنیوں کے نمائندوں نے راج بھون میں نئے سال کے موقع پرگورنر سے ملاقات کی۔

انہوں نے کہاکہ لیپ ٹاپس کیلئے دوہزار درخواستیں موصول ہوئیں ہیں، جن میں کافی غریب بچوں، معذورین اور قبائلی طلبہ کو لیپ ٹاپس دیئے گئے۔ آج بھی بعض طلبہ کو یہ لیپ ٹاپس فراہم کئے گئے۔ کمپنیوں کے نمائندوں نے گورنر سے ملاقات کی جس پر گورنر نے ان کا شکریہ ادا کیا۔ گورنر نے طلبہ کو لیپ ٹاپس بھی حوالے کئے۔

مزید پڑھیں:۔ Block Diwas in Poonch: منڈی میں عوامی دربار کا انعقاد

انہوں نے کہا کہ آن لائن کلاسس کے موقع پر بعض طلبہ کو کافی مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ وبا کے دور میں آن لائن تعلیم اہم ہوگئی تھی۔ انہوں نے کہاکہ آئی ٹی کمپنیوں سے استعمال شدہ لیپ ٹاپس کی فراہمی کی خواہش کی گئی تھی تاہم ان کمپنیوں نے نئے لیپ ٹاپس فراہم کئے جو کافی اچھی بات ہے۔ انہوں نے کہاکہ سیوا انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ اگر ان طلبہ کو لیپ ٹاپس میں تکنیکی خرابی کا سامنا ہے تو وہ بھی دور کی جائے گی اور ان کو انٹرنیٹ کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔ آج لیپ ٹاپس حاصل کرنے والے بیشتر طلبہ معذور ہیں۔

گورنر نے شہریوں، تنظیموں، آئی ٹی کمپنیوں سے اپیل کی کہ وہ اس سلسلہ میں لیپ ٹاپس فراہم کریں کیونکہ ان کے دفتر کو پہلے ہی دوہزار سے زائد درخواستیں ملی ہیں۔ گورنر نے ان سے ملاقات کیلئے آنے والے تمام افراد کو نئے سال کی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ کوویڈ کے اصولوں پر عمل کریں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نیا سال اومیکروں سے پاک ہوگا۔ گورنر نے تمام کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی صحت پر توجہ دیں۔ تغذیہ بخش اور قوت مدافعت والی غذاوں کا استعمال کریں۔

انہوں نے کہاکہ تلنگانہ نئی اور تیز رفتار ترقی والی ریاست ہے۔ وباکے پیش نظریہاں صحت کے انفراسٹرکچر میں بہتری لائی گئی ہے۔ انہوں نے ساتھ ہی ریاست میں کورونا پہلے ڈوز کی صد فیصد تکمیل پر ریاستی حکومت کومبارکباد پیش کی۔ ساتھ ہی انہوں نے ٹیکوں کو فراہم کرنے پر زیراعظم مودی سے اظہار تشکرکیا۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.