ETV Bharat / bharat

President Murmu On Taxpayers: ٹیکس دہندگان قوم کی تعمیر میں حکومت کے شراکت دار ہیں، صدر مرمو

صدر جمہوریہ مرمو نے خاطب کرتے ہوئے کہا کہ براہ راست ٹیکسوں کی وصولی حکومت کے لیے بہت اہم ذمہ داری ہے، جس کے لیے انتہائی کارکردگی اور شفافیت کی ضرورت ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 14, 2023, 6:15 PM IST

نئی دہلی صدر دروپدی مرمو نے آج کہا کہ ملک کے ٹیکس دہندگان نہ صرف آمدنی کا ذریعہ ہیں، بلکہ قومی تعمیر میں حکومت کے شراکت دار بھی ہیں۔ مرمو نے منگل کو یہاں راشٹرپتی بھون میں انڈین ریونیو سروس کے 76ویں بیچ کے ٹرینی افسران اور سنٹرل پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ (2020 اور 2021 بیچ) کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئروں سے ملاقات کی۔ انڈین ریونیو سروس کے ٹرینی افسران سے خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ براہ راست ٹیکسوں کی وصولی حکومت کے لیے بہت اہم ذمہ داری ہے، جس کے لیے انتہائی کارکردگی اور شفافیت کی ضرورت ہے۔ حکومت ان ٹیکسوں کو ترقیاتی منصوبوں میں خرچ کرتی ہے اور شہریوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بناتی ہے۔ ریونیو افسران حکومت کے لیے وسائل بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور اس طرح وہ بنیاد بناتے ہیں جس پر حکمرانی کے دیگر ڈھانچے بنائے جاتے ہیں۔ افسر تربیت یافتہ افراد کو مشورہ دیتے ہوئے صدر نے کہاکہ "ٹیکس دہندگان نہ صرف آمدنی کا ذریعہ ہیں، بلکہ وہ قوم کی تعمیر میں ہمارے شراکت دار بھی ہیں۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ ایسا ماحول پیدا کریں جو ٹیکس وصولی اور ٹیکس دہندگان دونوں کے لیے سازگار اور دوستانہ ہو۔'

اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئرز سے خطاب کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ سی پی ڈبلیو ڈی عوامی عمارتوں، سرکاری دفاتر اور رہائش کی تعمیر اور دیکھ بھال کی ذمہ دار ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ ملک کی تیز رفتار ترقی سڑکوں، شاہراہوں، ہوائی اڈوں اور سرکاری اداروں جیسے ہسپتالوں، تعلیمی اداروں اور سرکاری دفاتر جیسے عوامی منصوبوں کی مانگ میں اضافہ کا باعث ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی پی ڈبلیو ڈی کے افسران اور اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئرز کا مقصد ہونا چاہیے کہ وہ ایسی سہولیات پیدا کریں جو نہ صرف موجودہ ضروریات کو پورا کریں بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے پائیدار مستقبل کو بھی یقینی بنائیں۔ صدر نے ان پر زور دیا کہ وہ پروجیکٹس کو زیادہ توانائی سے بھرپور، پائیدار اور ماحول دوست بنانے کے لیے اختراعی طریقے تلاش کریں۔

یہ بھی پڑھیں: Murmu to Civil Servants افسران کو 'قوم پہلے اور عوام پہلے' کے جذبے کے ساتھ کام کرنا چاہیے، مرمو

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.