ETV Bharat / bharat

اے ایم یو، ٹاٹا سنز لمیٹڈ کے چیئرمین کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے نوازے گی - اترپردیش ای ٹی وی بھارت خبر

ٹاٹا سنز لمیٹڈ کے چیئرمین نیٹرا جن چند شیکرن کو اے ایم یو آئندہ 15 نومبر کو ایک خصوصی آن لائن کانووکیشن میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری ڈاکٹر آف سائنس (ڈی ایس سی) سے سرفراز کرے گی۔

اے ایم یو
اے ایم یو
author img

By

Published : Nov 10, 2021, 5:37 PM IST

Updated : Nov 12, 2021, 7:52 PM IST

ریاست اتر پردیش کے شہر علی گڑھ میں واقع معروف تعلیمی ادارہ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) ٹاٹا سنز لمیٹڈ کے چیئرمین نیٹراجن چند شیکرن کو آئندہ 15 نومبر کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری (ڈی ایس سی) سے سرفراز کرے گی۔

اے ایم یو

ٹاٹا سنز لمیٹڈ کے چیئرمین نیٹراجن چند شیکرن کو اے ایم یو آئندہ 15 نومبر کو ایک خصوصی آن لائن کانووکیشن میں ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری ڈاکٹر آف سائنس (ڈی ایس سی) سے سرفراز کرے گی۔

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کنٹرولر امتحانات مجیب اللہ زبیری نے بتایا کہ آن لائن پروگرام دن میں 11 بارہ بجے منعقد ہوگا اور دعوت نامہ کا ویب لنک جلد ہی جاری کیا جائے گا۔

نیٹراجن چند شیکرن ٹاٹا سنز میں بورڈ کے چیئرمین ہیں جو ٹاٹا گروپ کی کمپنیز کے پرموٹر ہیں۔ وہ مختلف گروپ کمپنیز کے بورڈ کے چیئرمین بھی ہیں جن میں ٹاٹا اسٹیل، ٹاٹا موٹرز، ٹاٹا پاور اور ٹی سی ایس شامل ہیں۔نیٹراجن چندرشیکرن 2009 سے 2017 تک ٹی سی ایس کے چیف ایگزیکیٹیو بھی رہے ہیں۔

اے ایم یو کے ترجمان پروفیسر شافع قدوائی نے بتایا علی گڑھ مسلم یونیورسٹی آئندہ 15 نومبر کو ایک خصوصی آن لاین کانووکیشن کرنے جا رہی ہے جس میں ٹاٹا سنز لمیٹڈ کے چیئرمین نیٹراجن چند شیکرن کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری (ڈی ایس سی)، سےنوازے گی۔ یونیورسٹی خصوصی کانووکیشن بھی کرتی ہے اور یہ کانووکیشن آن لائن ہوگا.

نیٹراجن چندرشیکرن نے اس سے قبل ٹی ایس سی میں تقریباً تیس سال تک خدمات انجام دیں جس میں وہ اپنی یونیورسٹی کے زمانے سے وابستہ ہوئے تھے۔ وہ اس نامور عالمی آئی ٹی کمپنی کے سی ای او اور منیجنگ ڈائریکٹر بھی تھے۔ان کی قیادت میں ٹی سی ایس نے 2015-2016 میں 16.5 بلین امریکی ڈالر کا ریونیو حاصل کیا۔ اور ہندوستان کے پرائیویٹ سیکٹر کی سب سے بڑی ملازمت دہندہ کمپنی بن گئی اور ملک کی سب سے قیمتی کمپنی قرار پائی۔

مزید پڑھیں:اے ایم یو کے 'لوگو' سے آیت ہٹانے پر طلبہ میں ناراضگی

چندر شیکرن کو ملک و بیرون ملک کی مختلف یونیورسٹیوں بشمول میکاری یونیورسٹی آسٹریلیا اور ریجنل انجینئرنگ کالج، تریچی وغیرہ نے اعزازی ڈاکٹر سے سرفراز کیا ہے. ریجنل انجینئرنگ کالج، تریچی سے ہی چندر شیکرن نے کمپیوٹر ایپلی کیشن میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کی تھی۔

نیٹراجن چندر شیکرن، ٹیکنالوجی کے موضوع پر مشہور کتاب 'بریجیٹل نیشن' کے مصنف ہیں. اس کے علاوہ وہ میراتھن دوڈ کا بھی وہ شوق رکھتے ہیں اور نیویارک، پوسٹن، شکاگو اور برلن، ٹوکیو اور لندن کے میراتھن میں حصہ لے چکے ہیں۔

Last Updated : Nov 12, 2021, 7:52 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.