ETV Bharat / bharat

Liquor Sales in Tamil Nadu تمل ناڈو میں شراب کی فروخت 44 ہزار کروڑ روپے سے متجاوز - تمل ناڈو میں شراب

تمل ناڈو اسٹیٹ مارکیٹنگ کارپوریشن کے ذریعے شراب کی فروخت 2022-23 میں 44 ہزار کروڑ روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔ آبکاری اور ایکسائز ڈیوتی کے وزیر وی سینتھل بالاجی نے بدھ کو ریاستی اسمبلی میں اپنے محکمے کے لیے گرانٹ کا مطالبہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ 2021-22 میں 36,050.65 کروڑ روپے کی فروخت ہوئی تھی جو 2022-23 میں 44,098.56 کروڑ روپے تک بڑھ گئی ہے۔

تمل ناڈو میں شراب کی فروخت 44،000 کروڑ روپے سے متجاوز

author img

By

Published : Apr 12, 2023, 7:41 PM IST

چنئی: تمل ناڈو حکومت کے زیر ملکیت والی تمل ناڈو اسٹیٹ مارکیٹنگ کارپوریشن (ٹی اے ایس ایم اے سی) کے ذریعے شراب کی فروخت 2022-23 میں 44,000 کروڑ روپے سے تجاوز کر گئی ہے۔ آبکاری اور ایکسائز ڈیوتی کے وزیر وی سینتھل بالاجی نے بدھ کو ریاستی اسمبلی میں اپنے محکمے کے لیے گرانٹ کا مطالبہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ 2021-22 میں 36,050.65 کروڑ روپے کی فروخت ہوئی تھی جو 2022-23 میں 44,098.56 کروڑ روپے تک بڑھ گئی ہے۔ یہ گزشتہ بارہ سالوں میں سب سے زیادہ فروخت ہے۔

تمل ناڈو اسٹیٹ مارکیٹنگ کارپوریشن کے مطابق فیصد کے لحاظ سے فروخت میں فرق پچھلے سالوں کے مقابلے زیادہ تھا۔ پانچ ہزار 329 شراب کے خوردہ دکانوں کے ذریعے شراب کی فروخت ریاستی حکومت کو اس کی مختلف فلاحی اور عوامی اسکیموں کو فنڈ دینے کے لئے ایک بڑی آمدنی تھی۔ وی سینتھل بالاجی نے بتایا کہ تمل ناڈو میں یہ گزشتہ بارہ سالوں میں سب سے زیادہ فروخت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Uttar Pradesh Illegal Liquor یوپی میں گذشتہ مالی سال ضبط کی گئی چھبیس لاکھ لیٹر غیر قانونی شراب

ٹی اے ایس ایم اے سی ذرائع نے بتایا کہ ریاست میں شراب بندی کرنے کے لیے پٹالی مکل کچی (پی ایم کے) جیسی سیاسی جماعتوں کے مطالبات کے باوجود، رواں مالی سال 2023-24 میں فروخت 50,000 کروڑ روپے کے ہندسے کو عبور کرنے کی توقع تھی۔ انہوں نے بتایا کہ اوسطاً، یومیہ فروخت تقریباً 100 کروڑ روپے کی حد میں تھی اور ہفتے کے آخر میں اور تہواروں کے موسم جیسے نئے سال، پونگل اور دیپاولی کے دوران 105 سے 110 کروڑ روپے تک پہنچ جائے گی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.