ETV Bharat / bharat

تملناڈو میں سڑک حادثہ، تین افراد ہلاک - اردو نیوز تملناڈو

متاثرین آٹو شیئر کر کے سفر کر رہے تھے۔ اس دوران آٹو سڑک کے ڈیوائڈر سے ٹکرانے کے بعد الٹ گیا، جس کی وجہ سے تین افراد ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہوگئے۔

تملناڈو میں سڑک حادثہ، تین افراد ہلاک
تملناڈو میں سڑک حادثہ، تین افراد ہلاک
author img

By

Published : Sep 22, 2021, 6:11 PM IST

تمل ناڈو میں تمامبرم کے قریب ارومبولیور میں چنئی-تریچی قومی شاہراہ پر ایک سڑک حادثے میں پادری سمیت تین افراد ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہوگئے۔

یہ حادثہ منگل کی رات دیر گئے پیش آیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ متاثرین آٹو شیئر کر کے سفر کر رہے تھے۔ اس دوران آٹو سڑک کے ڈیوائڈر سے ٹکرانے کے بعد الٹ گیا ، جس کی وجہ سے تین افراد ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کہ متاثرین حادثے کے وقت ای ایم یو ٹرین سے تامبرم سے آئے تھے اور آبائی رہائش گاہ جانے کے لیے بس پکڑنے کے لیے پیرونگلاتھور جا رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:منشیات معاملہ، تیلگو اداکار ترون سے ای ڈی کی پوچھ گچھ

پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ کے وقت آٹو ڈرائیور تیز رفتاری سے گاڑی چلا رہا تھا۔ اس دوران اس نے بس سے ٹکرانے سے بچنے کے لیے آٹو کو موڑ دیا اور آٹو سڑک کے ڈیوائڈر سے ٹکرا گیا۔ اس واقعہ میں اسحاق راج (51) ، سندر راج (31) اور ناگاموتھو (36) موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ سندرراجا اور ناگاموتھو پڈوچیری کے باشندے تھے اور اگلے ہی مہینے ان کی شادی ہونے والی تھی۔

اس واقعے میں زخمی ہونے والے تمام پانچ افراد کو علاج کے لیے کروم پیٹ سرکاری اسپتال لے جایا گیا ، جہاں تین افراد کو بہتر علاج کے لیے راجیو گاندھی گورنمنٹ جنرل ہسپتال داخل کیا گیا۔

اس واقعہ کے بعد آٹو ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا اور پولیس نے اس کی تلاش شروع کردی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.