ETV Bharat / bharat

افغانستان: طالبان حکومت کا ضلع اسپتال میں مسجد بنانے کا منصوبہ - district hospital in Afghanistan

اسپتال میں ادویات، آلات مہیا نہیں ہے اور ڈاکٹروں و ہیلتھ روکرز کو گزشتہ پانچ ماہ سے تنخواہ نہیں دی گئی ہے، لیکن طالبان حکومت کی اس جانب کوئی توجہ نہیں ہے۔

district hospital in Afghanistan
district hospital in Afghanistan
author img

By

Published : Nov 1, 2021, 4:44 PM IST

Updated : Nov 1, 2021, 6:45 PM IST

غذائی قلت کے شکار ننھے محب اللہ کی زندگی خطرے میں تھی لیکن کابل سے باہر ایک چھوٹے سے ضلع ہسپتال میربچہ کوٹ کے ڈاکٹر اسے بچانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

افغانستان: طالبان حکومت کا ضلع اسپتال میں مسجد بنانے کا منصوبہ

یہاں ہیلتھ ورکرز بغیر تنخواہ، بغیر دوائی اور افغانستان میں بار بار بجلی کی کٹوتی کے ساتھ کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

میر بچہ کوٹ میں ڈاکٹروں اور ہیلتھ ورکرز کو گزشتہ پانچ ماہ سے تنخواہ نہیں دی گئی۔

بہت سے طبی عملے کا خیال ہے کہ ان کے پاس اس کے علاوہ کوئی راستہ نہیں ہے کیونکہ ان کے لیے کام تلاش کرنے کے لیے کوئی اور جگہ نہیں ہے۔

میربچہ کوٹ ہسپتال کی ڈاکٹر گل نذر کا کہنا ہے کہ ''ہم کیا کر سکتے ہیں؟ اگر ہم یہاں (ہسپتال) نہیں آنا چاہتے تو ہمارے لیے کوئی اور کام نہیں ہے۔ اگر کوئی اور کام ہو سکتا ہے تو کوئی ہمیں تنخواہ نہیں دے سکتا۔ ایسے میں یہیں رہنا بہتر ہے۔"

22 سالہ محمد جاوید احمدی، جو حال ہی میں طالبان کی طرف سے ہسپتال کے نگران مقرر ہوئے ہیں، وہ اس کے لیے بڑے منصوبے بنا رہے ہیں، لیکن ان سے وہاں کام کرنے والے ڈاکٹروں کو مایوسی ہوئی ہے۔

جنگ سے متاثر ملک میں جن ہیلتھ ورکز نے اپنی پوری زندگی اس اسپتال میں گزار دی اب ہسپتال کے نگران ان سے پوچھ رہے ہیں کہ وہ کس قسم کی ملازمتیں کر سکتے ہیں۔

احمدی کو یہ ہسپتال طالبان حکومت کے ذریعے وزارتوں اور اداروں کے دائرہ کار سے دیا گیا ہے۔

ان کے دن کا پہلا آرڈر رجسٹریشن بک ہے۔ احمدی چاہتے ہیں کہ ہر ڈاکٹر سائن ان اور سائن آؤٹ کریں۔ حالانکہ یہ رسمی بات ہے لیکن اس کو نظر انداز کرنا احمدی کو ناراض کرنے کے لیے کافی ہے۔

دوسرا منصوبہ اسپتال کے میدان میں مسجد بنانے کا منصوبہ ہے۔

کارکن پیمائش کرنے ہسپتال آتے ہیں اور احمدی انہیں حکم دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ "ہم مسلمان ہیں، اور ہمارے پاس 32 عملے کے ارکان ہیں، اور ان کے لیے ہمیں ایک مسجد کی ضرورت ہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ اس کے متعدد فوائد ہیں۔

احمدی نے کہا کہ ''رشتہ دار رات بھر بیمار مریضوں کے ساتھ رہ سکتے ہیں کیونکہ ہسپتال میں خاص طور پر سردیوں کے مہینوں میں اضافی بستروں کی کمی ہوتی ہے، اور اسی کی سب سے زیادہ ضرورت ہوتی ہے۔"

اس دوران احمدی کو اسپتال میں بنیادی آلات کی کمی اور ڈاکٹروں اور ہیلتھ ورکرز کے تنخواہوں کی ادائے گی کی کوئی فکر نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Kandhar Suicide Attack: مساجد میں خود کش بم دھماکہ کرنا یہ کیسا اسلام ہے؟

میربچہ کوٹ ہسپتال کے ڈائریکٹر صبور باباکرخیل کے لیے یہ صورت حال نئی نہیں ہے بلکہ وہ اس سے بخوبی واقت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ "مجھے یاد ہے کہ طالبان کی گزشتہ حکومت کے دوران ہمیں اسی طرح کے مسائل کا سامنا تھا۔ اس دوران میں نے ایک ہسپتال میں کام کیا، جس میں کچھ نہیں تھا۔"

Last Updated : Nov 1, 2021, 6:45 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.