ETV Bharat / bharat

Taj Mahal Open in Night شرد پورنیما کی راتوں میں تاج محل کھلا رہے گا - تاج محل

رواں برس شرد پورنیما کی چار راتوں میں تاج محل کھلا رہے گا۔ رات کے دوران تاج محل میں صرف 400 لوگوں کو داخل ہونے سہولت میسر ہوگی۔ رات میں تاج محل کے کھلے رہنے کا وقت رات 8.30 بجے سے 12.30 بجے تک رہے گا۔ Taj Mahal To Open In Night

شرد پورنیما کی راتوں میں تاج محل کھلا رہے گا

author img

By

Published : Oct 6, 2022, 10:51 AM IST

آگرہ: ریاست اتر پردیش کے شہر آگرہ میں واقع تاج محل اس بار شرد پورنیما کے دوران چاند کے دیدار کے لئے چار راتوں تک کھلا رہے گا۔ سپرنٹنڈنگ ماہر آثار قدیمہ راج کمار پٹیل نے کہا کہ چونکہ تاج محل جمعہ کو بند رہتا ہے، اس لیے سیاحوں کو ہفتے سے منگل تک دن و رات تاج محل دیکھنے کی اجازت ہوگی۔Taj Mahal To Open In Night

اے ایس آئی آفس کے کاؤنٹر سے رات کو دیکھنے کی تاریخ سے ایک دن پہلے ٹکٹس خریدے جا سکتے ہیں۔شرد پورنیما 9/10 اکتوبر کی درمیانی شب کو منائی جائے گی۔ اس دوران چاند مختلف زاویوں سے تاج محل کے سنگ مرمر پر اپنی خاص روشنی چھوڑتا ہے، جس کے سبب سنگ مرمر پر مزید چمک پیدا ہوجاتی ہے۔

مزید پڑھیں:۔ Taj Mahal to get online ticket booking system تاج محل میں داخلہ کے لیے آن لائن ٹکٹ بکنگ سسٹم متعارف

دنیا بھر سے سیاح اس وقت سنگ مرمر میں پیدا ہونے والی خاص چمک کو دیکھنے کے لئے قطار میں کھڑے ہیں۔ پچھلے سال تاج محل ہر مہینے پورے پانچ راتوں کے لیے کھلا تھا۔ اس دوران چاند کی روشنی مزید روشن ہوجاتی ہے۔ رات کے دوران تاج محل میں صرف 400 لوگوں کو داخل ہونے سہولیات میسر ہوگی۔ رات میں تاج محل کے کھلے رہنے کا وقت رات 8.30 بجے سے 12.30 بجے تک رہے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.