ETV Bharat / bharat

Indira Gandhi Assassination Tableau کینیڈا کے لیے انتہا پسند عناصر کو جگہ دینا درست نہیں، ایس جے شنکر - سابق وزیراعظم اندرا گاندھی

کینیڈا میں سابق وزیراعظم اندرا گاندھی کے قتل کا جشن منانے کے لیے پریڈ نکالے جانے کی خبروں پر وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ نہ تو کینیڈا کے لیے انتہا پسند عناصر کو جگہ دینا درست اور نہ ہی باہمی تعلقات کے لیے اچھا ہے۔

Tableau celebrating Indira Gandhi assassination S Jaishankar lashes out at Canada
کینیڈا میں سابق وزیراعظم اندرا گاندھی کے قتل کا جشن منانے کے لیے پریڈ
author img

By

Published : Jun 8, 2023, 8:11 PM IST

نئی دہلی: کینیڈا کے شہر برامپٹن میں سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کے قتل کی جھانکی کے منظر عام پر آنے کے بعد وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے جمعرات کو شمالی امریکہ کے ملک کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ یہ ملک آخر انتہا پسندوں کو جگہ کیوں دیتا ہے۔ ملک کے لیے انتہا پسند عناصر کو جگہ دینا درست نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ بینک کی سیاست کے تقاضوں کے علاوہ ہم یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ اس کی وجہ کیا ہو سکتی ہے۔ میرے خیال میں علیحدگی پسندوں، انتہا پسندوں، تشدد کی حمایت کرنے والے لوگوں کو دی جانے والی جگہ ایک بڑا بنیادی مسئلہ ہے۔

خارجہ پالیسی کے معاملے میں پچھلے نو سالوں میں مرکز کی کامیابیوں کو اجاگر کرنے کے لیے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جے شنکر نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ کینیڈا ایسا کیوں کرتا ہے۔ کینیڈا کے ایک سرکاری اہلکار کی جانب سے بھارت پر اس کے معاملات میں مداخلت کا الزام لگانے کے سوال پر، جے شنکر نے کہا کہ خالصتانی عناصر کو دی گئی جگہ پر ہمیں کینیڈا کے خلاف شکایات ہیں۔ یہ تو الٹا چور کوتوال کو ڈانٹنے والی بات ہوگی۔ وزیر نے مزید کہا کہ خالصتانی عناصر کی جانب سے ہنگامہ آرائی کے ایسے واقعات برطانیہ اور آسٹریلیا جیسے کئی دوسرے ممالک میں بھی ہو چکے ہیں۔

جے شنکر نے کہا کہ ان تمام ممالک سے ہماری درخواست ہے کہ انہیں سنجیدگی سے لیا جائے، کیونکہ یہ معمولی عناصر ہیں اور تعداد میں بہت کم ہیں۔وہیں کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی پر زور دیا کہ وہ کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کو فون کریں اور سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کے قتل کی تصویر کشی کرنے والی جھانکی پر سخت احتجاج درج کرائیں۔ سرجے والا نے وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے بھی کہا کہ وہ بھارت میں کینیڈا کے ہائی کمشنر کیمرون میکے کو فون کریں اور ان کے ساتھ اس واقعہ پر شدید احتجاج درج کرائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.