ETV Bharat / bharat

T20 World Cup: نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا - دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم

دبئی میں کھیلے جا رہے سپر 12 راؤنڈ کے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کی وجہ اوس کو قرار دیا ہے۔

T20 World Cup: New Zealand win toss, elect to field against India
نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا
author img

By

Published : Oct 31, 2021, 7:45 PM IST

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں سپر 12 گروپ کے مقابلے میں نیوزی لینڈ نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا انتخاب کیا۔

ٹاس کے موقع پر ہندوستانی کپتان ویرات کوہلی نے کہا، "ہم بھی پہلے بولنگ کرتے، ہمیں اچھی شروعات کی ضرورت ہے اور وکٹیں ہاتھ میں ہیں، یہ مضحکہ خیز ہے، ہم 10 دنوں میں دوسری بار کھیل رہے ہیں۔ لڑکے خوش ہیں ہیں۔ یہ باہر آنے اور غلطیوں کو درست کرنے کا ایک اور موقع ہے۔ ہم نے دو تبدیلیاں کی ہیں۔ سوریا کی کمر میں درد ہے، اس لیے ایشان کشن ان کی جگہ لیں گے اور بیٹنگ کا آغاز کریں گے۔ شاردول ٹھاکر نے بھووی کی جگہ لی ہے۔

دوسری جانب نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے کہا کہ ہم سال کے اس وقت اوس کی وجہ سے پہلے بولنگ کرنے جا رہے ہیں، ہم نے ایک تبدیلی کی ہے ایڈم ملن کو ٹم سیفرٹ کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔"

دونوں ٹیم کے کھلاڑی اس طرح ہیں:

بھارت: ایشان کشن، روہت شرما، کے ایل راہل، ویرات کوہلی (کپتان)، رشبھ پنت، ہاردک پانڈیا، رویندرا جدیجا، شاردول ٹھاکر، محمد شامی، ورون چکرورتی، جسپریت بمراہ۔

نیوزی لینڈ: مارٹن گپٹل، ڈیرل مچل، کین ولیمسن (کپتان)، جیمز نیشام، ڈیون کونوے، گلین فلپس، مچل سینٹنر، ایش سودھی، ٹم ساؤتھی، ایڈم ملنے، ٹرینٹ بولٹ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.