ہوبارٹ: ٹی20 عالمی کپ کے گروپ 2 میں جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے درمیان کھیلا گیا بارش کی نذر ہوگیا۔ مسلسل بارش کے سبب میچ کو درمیان میں ہی رد کرنے کا فیصلہ کیا۔ Rain Washout South Africa and Zimbabwe Match بارش سے متاثرہ میچ میں تاخیر سے شروع ہونے کی وجہ سے اننگز میں نو اوورز کرائے جانے تھے۔ زمبابوے نے اپنے نو اووروں میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 79 رن بنائے۔ جنوبی افریقہ نے میچ کے بارش کی نذر ہو نے سے پہلے تین اووروں میں 51 رن جوڑے۔
-
Parnell gets the Zimbabwe skipper!
— ICC (@ICC) October 24, 2022 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
We can now reveal that this is one of the moments that could feature in your @0xFanCraze Crictos of the Game packs from the #SAvZIM match.
Grab your Crictos of the Games pack from https://t.co/8TpUHbQikC to own iconic moments from every game. pic.twitter.com/af0tOHOan8
">Parnell gets the Zimbabwe skipper!
— ICC (@ICC) October 24, 2022
We can now reveal that this is one of the moments that could feature in your @0xFanCraze Crictos of the Game packs from the #SAvZIM match.
Grab your Crictos of the Games pack from https://t.co/8TpUHbQikC to own iconic moments from every game. pic.twitter.com/af0tOHOan8Parnell gets the Zimbabwe skipper!
— ICC (@ICC) October 24, 2022
We can now reveal that this is one of the moments that could feature in your @0xFanCraze Crictos of the Game packs from the #SAvZIM match.
Grab your Crictos of the Games pack from https://t.co/8TpUHbQikC to own iconic moments from every game. pic.twitter.com/af0tOHOan8
زمبابوے نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن اس کے ٹاپ چار بلے باز 19 رن پر پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد مادھےویرے نے ملٹن شمبا کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لئے 60 رنوں کی شراکت داری کرکے زمبابوے کو نو اووروں میں 79 رن تک پہنچا دیا۔ مادھے ویرے نے 18 گیندوں میں چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 34 رن بنائے جبکہ شمبا نے 20 گیندوں میں 18 رن کا تعاون دیا۔
مزید پڑھیں:T20 World Cup 2022 بنگلہ دیش نے نیدرلینڈز کو نو رنوں سے شکست دی
جنوبی افریقہ کی جانب سے لونگی انگیدی نے دو جبکہ وین پارنیل اور اونرک نورکھیا نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔کایگسو ربادا اور کیشپ مہاراج کو کوئی وکٹ نہیں ملا۔ جنوبی افریقہ کو جلد از جلد ہدف تک پہنچانے کے لئے کوئنٹن ڈی کاک نے تابڑ توڑ بلے بازی کرتے ہوئے پہلے اوور میں 23 رن جوڑے، حالانکہ بارش نے ایک بار پھر دستک دی اور پروٹیاز کی اننگز کو سات اوور تک محدود کر دیا گیا۔ بارش رکنے کے بعد جنوبی افریقہ نے اگلے دو اووروں میں 28 رنوں کا اضافہ کیا لیکن دوبارہ بارش ہونے کی وجہ سے میچ منسوخ کرنا پڑا۔T-20 World Cup 2022:Rain south africa and zimbabwe match