ریاستِ مہاراشٹر کے ضلع پربھنی میں برڈ فلو کی علامتیں ظاہر ہوئی ہے۔ پربھنی کے مورمبا گاؤں کے پولٹری فارم میں آٹھ سو سے زیادہ مرغیاں ہلاک ہوئی تھیں جِس کے بعد کچھ مرغیوں کا معائنہ کرکے طبی نمونے جانچ کے لئے پونے روانہ کی گئی۔
پونے کی لیباٹری سے موصولہ رپورٹ میں برڈ فلو کا انکشاف کیا گیا۔
- آٹھ سو سے زائد مرغیاں وبا کا شکار:
مراٹھواڑہ کے پربھنی ضلع میں برڈ فلو کی علامتیں ظاہر ہوئی ہیں، پربھنی سے کچھ فاصلے پر واقع مورمبا گاؤں کے ایک پلٹری فارم میں آٹھ سو سے زائد مرغیاں اچانک وبا کا شکار ہوکر مرگیئں، جس کے بعد طبی عملے نے ان مرغیوں کا معائنہ کرکے طبی نمونے جانچ کے لئے پونہ کی لیباٹری روانہ کیں۔
پونہ کی لیباٹری میں جانچ کے بعد پربھنی ضلع انتظامیہ کو موصول ہوئی رپورٹ میں اس بات کا انکشاف ہوا کہ پولٹری فارم کی مرغیاں برڈ فلو کی وجہ سے ہلاک ہوگئی ۔
پربھنی کے ضلع کلکٹر دیپک مگلیار نے میڈیا کو بتایا کہ 'مورمبا گاؤں سے ایک کلو میٹر علاقے کی تمام مرغیوں کو ختم کرنے کے احکام جاری کیے گئے ہیں'۔
انھوں نے مزید کہا کہ 'گاؤں کے دس کلو میٹر فاصلے تک مرغیوں کی خرید وفروخت اور حمل و نقل پر پابندی عائد کردی گئی ہیں، ساتھ ہی ضلع کلکٹر کا کہنا ہیکہ اس گاؤں کے تمام باشندوں کی طبی جانچ بھی کی جائے گی'۔