ETV Bharat / bharat

Gujarat Elections ویجل پور اسمبلی سیٹ سے سید یاسین باپو نے آزاد امیدوار کے طور پر پرچہ داخل کیا - گجرات اسمبلی انتخابات

سید یاسین باپو نے ویجل پور 42 اسمبلی سیٹ سے گجرات اسمبلی انتخابات کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرخیز اور مکربہ و جوہاپورا علاقے کے ہندو مسلم سماج کی رضامندی پر میں نے ویجل اسمبلی حلقے سے الیکشن لڑنے کے بارے میں سوچا اور امیدواری درج کرائی۔Syed Yasin Bapu filed as an independent candidate

ویجل پور 42 اسمبلی سیٹ سے سید یاسین باپو نے آزاد امیدوار کے طور پر  پرچہ داخل کیا

author img

By

Published : Nov 22, 2022, 8:30 PM IST

احمدآباد: ریاست گجرات میں اسمبلی انتخابات میں اب زیادہ دن باقی نہیں ہیں، ایسے میں ویجل پور 42 اسمبلی سیٹ سے سید یاسین باپو نے آزاد امیدوار کے طور پر انتخابات لڑنے کے لیے پرچہ داخل کیا ہے۔ اس تعلق سے سید یاسین باپو نے کہا کہ میں گزشتہ 40 سال سے سرخیز علاقے میں رہتا ہوں جو ویجل پور اسمبلی کا ایک علاقہ ہے جہاں بڑی تعداد میں مسلم آباد ہے۔ کانگریس اور بی جے پی سے ہمارے علاقے کے کئی مسلم امیدواروں نے ٹکٹ حاصل کرنے کی کوشش کی لیکن کسی کو ٹکٹ نہیں ملا اور اسی لئے اگر ہم بھی کسی پارٹی سے ٹکٹ کا مطالبہ کریں گے تو ہمیں بھی ٹکٹ نہ ملے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسی لئے ہمارے علاقے کے ذمہ داران نے مجھے سے آزاد امیدوار کے طور فارم بھرنے کی خواہش ظاہر کی، سرخیز اور مکربہ و جوہاپورا کے ہندو مسلم سماج کی رضامندی پر میں نے ویجل اسمبلی حلقے سے الیکشن لڑنے کے بارے میں سوچا اور امیدواری درج کرائی۔Syed Yasin Bapu filed as an independent candidate from Vijalpur 42 assembly seat

مزید پڑھیں:۔ Gujarat Assembly Election 2022 دریا پور حلقہ سے امتیاز شیخ ایس ڈی پی آئی کے امیدوار

انہوں نے کہا کہ سرخیز اور جوہاپورا میں بڑی تعداد میں مسلم آباد ہے اور ان کا ووٹ حاصل کرکے یہاں کے امیدوار جیتتے ہیں لیکن یہاں کام نہیں کرتے۔ بی جے پی کے رکن اسمبلی نے یہاں وکاس کے نام پر کوئی کام نہیں کیا۔ سرخیز علاقے میں بنیادی سہولیات نہیں ہے۔ پانی، بجلی اور گٹر کا یہاں بہت بڑا مسئلہ ہے لیکن یہاں اسے حل نہیں کیا جاتا، اس لیے میں نے الیکشن لڑنے کا فیصلہ لیا، یہاں کی عوام مجھ سے محبت کرتی ہے اور مجھے یقین ہے کہ یہ لوگ مجھے ووٹ دیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.