ETV Bharat / bharat

Demand of Security for Tyagi Alias Rizvi جتیندر نارائن سنگھ تیاگی عرف وسیم رضوی کی سکیورٹی بڑھانے کا مطالبہ - سوامی آنند سوروپ کا مطالبہ

کالی سینا کے سربراہ سوامی آنند سوروپ نے وزیر اعلیٰ اور ہریدوار جیل انتظامیہ سے جتیندر نارائن سنگھ تیاگی عرف وسیم رضوی کی سکیورٹی بڑھانے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے ہریدوار ڈسٹرکٹ جیل میں جتیندر نارائن تیاگی کی جان کو خطرہ بتایا ہے۔ Swami Anand Demands Protection for Jitendra Tyagi

Swami Anand Demands Protection for Jitendra Tyagi
جتیندر نارائن سنگھ تیاگی عرف وسیم رضوی کی سیکورٹی بڑھانے کا مطالبہ
author img

By

Published : Sep 3, 2022, 9:10 PM IST

ہریدوار: کالی سینا کے سربراہ سوامی آنند سوروپ نے جیل میں جتیندر نارائن سنگھ تیاگی عرف وسیم رضوی کی جان کو خطرہ بتایا ہے۔ انہوں نے جیل انتظامیہ اور ضلع انتظامیہ کے ساتھ ساتھ وزیر اعلیٰ سے بھی جتیندر نارائن تیاگی کی سیکورٹی کا مطالبہ کیا ہے۔ سوامی آنند سوروپ کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے بھی جتیندر نارائن تیاگی کو دھمکی آمیز کال اور خط آتے رہے ہیں۔ سوامی آنند سوروپ نے کہا کہ اس سے قبل بھی کچھ لوگوں نے ضلع جیل میں جتیندر نارائن سنگھ تیاگی کو قتل کرنے کی سازش رچی تھی لیکن وہ کامیاب نہیں ہو سکے۔Swami Anand Demands Protection for Jitendra Tyagi

جتیندر نارائن سنگھ تیاگی عرف وسیم رضوی کی سیکورٹی بڑھانے کا مطالبہ

وہیں جیل سپرنٹنڈنٹ منوج کمار آریہ نے کہا کہ جتیندر نارائن تیاگی کو وہی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں جو عام قیدیوں کو فراہم کی جاتی ہیں۔ جانکاری میں یہ بھی آیا ہے کہ انہیں کئی دھمکیاں مل چکی ہیں۔ اس کے پیش نظر جیل میں جتیندر نارائن سنگھ تیاگی کی حفاظت پر پوری توجہ دی جارہی ہے۔ منوج کمار آریہ نے واضح کیا ہے کہ جتیندر نارائن سنگھ تیاگی کو ہریدوار ڈسٹرکٹ جیل میں کسی قسم کا خطرہ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ یوپی شیعہ وقف بورڈ کے سابق صدر وسیم رضوی عرف جتیندر نارائن تیاگی نے ہریدوار ڈسٹرکٹ کورٹ میں خودسپردگی Jitendra Narayan Tyagi Surrendered کر دی تھی۔ سپریم کورٹ کی طرف سے دی گئی مشروط عبوری ضمانت کی مدت ختم ہوتے ہی جتیندر نارائن تیاگی نے عدالت میں خودسپردگی کی، جس کے بعد انہیں ہریدوار جیل بھیج دیا گیا ہے۔

وہیں گزشتہ دنوں جیل جانے سے پہلے جتیندر نارائن سنگھ تیاگی نے ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی جان کو خطرہ ہے۔ تیاگی نے کہا تھا کہ ان کی زندگی میں کچھ بھی ٹھیک نہیں ہے اور وہ فدائین حملے میں مارے جا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Jitendra Tyagi Surrendered in Haridwar Court جتیندر تیاگی عرف وسیم رضوی نے ہریدوار ڈسٹرکٹ کورٹ میں خودسپردگی کی

یوپی شیعہ وقف بورڈ کے سابق صدر وسیم رضوی عرف جتیندر نارائن تیاگی نے ہریدوار ڈسٹرکٹ کورٹ میں خودسپردگی کر دی۔ سپریم کورٹ کی طرف سے دی گئی مشروط عبوری ضمانت کی مدت ختم ہوتے ہی جتیندر نارائن تیاگی نے عدالت میں خودسپردگی کی۔ جس کے بعد انہیں ہریدوار جیل بھیج دیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.