ETV Bharat / bharat

بی ایس ایف نے مشتبہ کبوتر کو قبضہ میں لیا - اکھنور سیکٹر میں پاکستانی سرحد

بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے جمعرات کو بتایا کہ جموں و کشمیر کے اکھنور سیکٹر میں پاکستانی سرحد کے قریب ایک سفید رنگ کے کبوتر کو پکڑا گیا ہے۔ جس کی ٹانگوں پر نیلے اور پیلے رنگ میں کچھ لکھا ہوا ہے۔

بی ایس ایف نے مشتبہ کبوتر کو قبضہ میں لیا

author img

By

Published : Sep 3, 2021, 12:22 AM IST

جموں و کشمیر کے اکھنور سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر ایس ایف نے ایک مشتبہ کبوتر کو پکڑنے نے کا دعویٰ کیا ہے۔ بدھ کی شام بین الاقوامی سرحد پر بی ایس ایف اہلکاروں نے ایک سفید رنگ کے کبوتر کو پکڑا ہے۔

بی ایس ایف نے مشتبہ کبوتر کو قبضہ میں لیا
بی ایس ایف نے مشتبہ کبوتر کو قبضہ میں لیا

بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) نے جمعرات کو بتایا کہ جموں و کشمیر کے اکھنور سیکٹر میں پاکستانی سرحد کے قریب ایک سفید رنگ کے کبوتر کو پکڑا گیا ہے۔ جس کی ٹانگوں پر نیلے اور پیلے رنگ میں کچھ لکھا ہوا ہے۔

بی ایس ایف کے مطابق سفید رنگ کے کبوتر کی ایک ٹانگ میں ایک دائرہ تھا، جس پر کچھ پیغام لکھا ہوا ہے۔

بی ایس ایف کے مطابق سفید رنگ کا کبوتر یکم ستمبر کو شام 6:15 کے قریب پکڑا گیا۔ کبوتر کے دائیں ٹانگ پر نیلے رنگ میں نمبر 0315-7827659 لکھا ہے اور بائیں ٹانگ پر پیلے رنگ میں "اوکے" لکھا ہوا ہے۔

بی ایس ایف نے کبوتر کی ٹانگوں سے مشتبہ پیغام ملنے کے ساتھ ہی اس معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے اور یہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ پیغام میں کیا کچھ لکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پابندیاں بشمول مواصلاتی قدغن جمعے کو بھی جاری رہیں گی: جموں و کشمیر پولیس

واضح رہے کہ اس سے قبل مئی کے مہینے میں کٹھوعہ ضلع میں بین الاقوامی سرحد (IB) کے قریب رہنے والے مقامی لوگوں نے ایک کبوتر کو پکڑا تھا، جس کے پاؤں میں کوڈ والی انگوٹھی تھی۔

فی الحال معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.