دکشینا کنڑ: کرناٹک پولس نے محمد فاضل منگل پیٹ کے قتل معاملہ میں سات افراد کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملزمین کو اترا کنڑ، بنگلورو سمیت مختلف مقامات سے گرفتار کیا گیا ہے۔ فاضل کے اہل خانہ کی درخواست پر محکمہ پولیس نے اے سی پی رینک کے افسر کی سربراہی میں ملزمین کو گرفتار کرنے کے لیے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی۔پولیس نے قتل کے لیے استعمال ہونے والی کار کو ضبط کر لیا تھا اور گاڑی کے مالک اجیت کرسٹا (40) کو بھی گرفتار کر لیا تھا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت بجپے کے سوہاس شیٹی (29)، موہن سنگھ عرف نیپالی (26) ، گریدھار (23)، ابھیشیک (21)، سری نواس (23) اور کٹی پلہ کے رہنے والے دکشت (21) کے طور پر کی گئی ہے۔Arrested 7 persons in Mohammad Fazil Mangalpet murder case
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کو اس کیس کو مکمل کرکے بند کرنے کا یقین ہے کیونکہ انہیں قاتلوں کے گروہ کے بارے میں سراغ مل گئے ہیں۔ انہیں سوہاس کی سربراہی میں گینگ کے کردار پر شبہ ہے، جو پہلے قتل اور اقدام قتل کے مقدمات میں ملوث تھا۔ فاضل کا 28 جولائی کو جنوبی کنڑ ضلع کے سورتھکل قصبے میں گلا گھونٹ کر قتل کر دیا گیا تھا۔ اپوزیشن جماعتوں نے قتل کیس کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔وزیر اعلیٰ باوراج بومئی نے کہا تھا کہ پولیس کو تفتیش کرنے اور قاتلوں کو پکڑنے کی آزادی دی گئی ہے۔ شبہ ہے کہ فاضل کو ہندو کارکنوں نے بی جے پی یووا مورچہ کے رکن پروین کمار نیتارے کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے قتل کیا تھا۔
مزید پڑھیں:۔ Another Murder in Mangaluru: منگلورو میں ایک اور قتل، سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر
واضح رہے کہ محمد فضل نامی شخص کا 28 جون کو سورتکل تھانے میں ایک دکان کے سامنے قتل کر دیا گیا تھا۔ کچھ لوگ کار میں آئے اور انہوں نے فضل پر حملہ کردیا۔ زخمی حالت میں انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکڑز نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ہم نے قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔ اس سے پہلے بھی دو قتل ہوچکے ہیں۔ہ مارے افسران کی مسلسل محنت کے نتیجے میں اس جرم میں استعمال ہونے والی کار مل گئی اور اس کے مالک کو تحویل میں لے لیا گیا۔کار مالک نے رقم کے عوض ملزم کو کار دی تھی۔