ETV Bharat / bharat

Supreme Court Stays OBC Reservation: مہاراشٹر الیکشن میں او بی سی ریزرویشن پر سپریم کورٹ کی روک - مہاراشٹر میں الیکشن

سپریم کورٹ نے مہاراشٹر کے بلدیاتی انتخابات Maharashtra Municipal Elections میں دیگر پسماندہ ذاتوں (او بی سی) کے لئے ریاستی حکومت کے آرڈیننس State Government Ordinance کے ذریعہ 27 فیصد ریزرویشن کے التزام پر پیر کو روک لگا دی۔

مہاراشٹر الیکشن میں او بی سی ریزرویشن پر سپریم کورٹ کی روک

author img

By

Published : Dec 6, 2021, 10:58 PM IST

مہاراشٹر حکومت Maharashtra Government نے ایک آرڈیننس کے ذریعے او بی سی زمرے کے لیے ریزرویشن کا التزام کیاتھا۔ انتخابات کے لیے نامزدگی کی آخری تاریخ 7 دسمبر ہے۔

جسٹس اے۔ ایم کھانولکر اور جسٹس سی ٹی روی کمار نے اپنے حکم میں کہا کہ ریزرویشن کے معاملے میں کمیشن کی تشکیل Formation of commission in case of reservation اور مقامی سطح کی ’حکومت‘ میں نمائندگی سے متعلق اعدادوشمار جمع کئے بغیر او بی سی کے لیے 27 فیصد ریزرویشن کا نظام نافذ نہیں کیا جا سکتا۔

مہاراشٹرا ریاستی الیکشن کمیشن نے ریاستی حکومت کے آرڈیننس کی بنیاد پر بلدیاتی اداروں کے انتخابات کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا تھا، جسے ایک پی آئی ایل کے ذریعے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:SC on Param Bir Singh: سپریم کورٹ نے پرم بیر معاملے کی جانچ سی بی آئی کے سپرد کرنے کا اشارہ دیا

سپریم کورٹ نے اپنے حکم میں کہا ہے کہ مہاراشٹرا ریاستی الیکشن کمیشن Maharashtra State Election Commission او بی سی ریزرویشن کے التزامات کی بنیاد پر بلدیاتی اداروں کے انتخابات کے عمل کو آگے نہیں بڑھا سکتا۔

ریاستی حکومت نے ستمبر میں ایک آرڈیننس کے ذریعے مہاراشٹر ضلع پریشد اور پنچایت سمیتی ایکٹ-1961 اور ضلع پریشدوں، پنچایت سمیتی اور گرام پنچایتوں کے لیے مہاراشٹر گرام پنچایت ایکٹ میں ترمیم کی تھی۔ اس ترمیم کے ذریعے او بی سی کے لیے 27 فیصد نشستیں ریزرو کرنے کا التزام کیایا گیا تھا۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.