بمبئی ہائی کورٹ نے 2017 اور 2020 میں ٹیلی کام ریگولیٹری اینڈ اتھارٹی آف انڈیا (ٹرائی) کے جاری کردہ فیس آرڈر کی بیشتر دفعات کو برقرار رکھا تھا، جنہیں سپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا ہے۔
چیف جسٹس این وی رمن، جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس انیرودھ بوس پر مشتمل ڈویژن بنچ نے ہائی کورٹ کے فیصلہ کے خلاف براڈ کاسٹر ایسوسی ایشن کے ایک گروپ کی جانب سے دائر خصوصی رخصت کی درخواست پر نوٹس جاری کیا۔
ٹرائی کی طرف سے پیش ہونے والے سینئر ایڈوکیٹ راکیش دویدی نے دلیل دی کہ درخواست گزار عبوری راحت نہیں مانگ سکتے۔
یہ بھی پڑھیں: 'ڈیڑھ سال کے طویل وقفے کے بعد سپریم کورٹ اپنے معمول پر جلد لوٹے گا'
عدالت عظمیٰ نے کہا کہ وہ فی الحال ہائی کورٹ کے فیصلے کو روکنے کے حق میں نہیں ہے ، لیکن متعلقہ فریقین کو نوٹس جاری کیا ہے۔
(یو این آئی)