ETV Bharat / bharat

SC on Taj Mahal History Books سپریم کورٹ نے کتابوں میں درج تاج محل کی تاریخ سے متعلق درخواست کو مسترد کیا - تاریخ کی کتابوں میں تاج محل

سپریم کورٹ نے تاریخ کی کتابوں میں تاج محل کے بارے میں دی گئی غلط معلومات کو ہٹانے کے لیے دائر عرضی کو مسترد کر دیا ہے اور اس مفاد عامہ کی عرضی پر سماعت کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔ Taj Mahal History Books Issue

سپریم کورٹ نے کتابوں میں درج تاج محل کی تاریخ سے متعلق درخواست کو مسترد کیا

author img

By

Published : Dec 5, 2022, 8:03 PM IST

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے تاریخ کی کتابوں میں تاج محل کے بارے میں دی گئی غلط معلومات کو ہٹانے کے لیے دائر عرضی کو مسترد کر دیا ہے اور اس مفاد عامہ کی عرضی پر سماعت کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔ سخت تبصرہ کرتے ہوئے عدالت عظمیٰ نے کہا کہ عدالت اس معاملے میں کیسے سماعت کر سکتی ہے۔ عدالت عظمیٰ نے اس درخواست پر سماعت کرتے ہوئے جسٹس ایم آر شاہ اور جسٹس سی ٹی روی کمار کی بنچ نے عرضی گزار سرجیت سنگھ یادو کی عرضی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان معاملات پر غور کرنا آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) کا کام ہے۔ SC on Taj Mahal History Books

بنچ نے کہا کہ عدالتوں کو ہر چیز میں مت گھسیٹیں۔ کیا ہم اس بات کا تعین کر سکتے ہیں کہ 400 سال بعد تاج محل کی تاریخ اور اس کے پیچھے تاریخی حقائق کیا ہیں؟ جسٹس شاہ نے کہا کہ مجھے اپنی عمر کا بھی علم نہیں۔ تو، ہم ایسی درخواستوں کو کیسے سن سکتے ہیں؟ اس کے بعد درخواست گزار یادو نے اپنی عرضی واپس لے لی۔ بنچ نے کہا، چونکہ عرضی واپس لے لی گئی ہے، اس لیے یہ معاملہ یہیں پر ختم کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Supreme Court On Taj Mahal سپریم کورٹ نے تاج محل میں شیو مندر کا پتہ لگانے کی جانچ اپیل مسترد کی

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.